کررونا وائرس: پاکستانی حکام کو 41 ہزار تبلیغیوں کی تلاش
👁️ 118 بار دیکھا گیا
کررونا وائرس: پاکستانی حکام کو 41 ہزار تبلیغیوں کی تلاش
اسلام آباد (ویب ڈیسک) کورونا وائرس عالمی وباء کی نگرانی کرنے والے حکام کا کہنا ہے کہ وہ 41 ہزار افراد کی تلاش کر رہے ہیں جو لاہور کے نواحی علاقے رائیونڈ کے مرکزی اجتماع میں شرکت کرنے کے بعد ملک بھر میں پھیل گئے ہیں۔
روزنامہ جنگ کے مطابق 5 ہزار 200 ٹیمیں جو 8، 8 ارکان پر مشتمل ہیں، انہیں ان کے ترتیب شدہ پلان کے مطابق 15 مارچ کو تمام چار صوبوں بشمول گلگت بلتستان، آزاد جموں اینڈ کشمیر اور وفاقی دارالحکومت کے 14 سے زائد علاقوں میں سینکڑوں متعین مساجد میں چار ہفتے گزارنے کی ذمہ داری دی گئی تھی۔
کورونا وائرس مہم پر موثر رابطے کی نگرانی کرنے والے نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی سی سی) سے منسلک ایک سینئر افسر کا کہنا ہے کہ ایک اندازے کے مطابق 10 ہزار افراد سے 60 شہروں میں (کررونا وائرس) کووڈ 19 پھیلنے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے اور دو درجن تبلیغی مراکز میں کورونا کے مثبت کیسز کی اطلاعات ہیں۔ تبلیغی جماعت کے کُل ایک لاکھ بارہ ہزار میں سے چار ہزار پانچ سو کے لگ بھگ افراد تقریباً 26 شہروں سے رائیونڈ آئے تھے۔
افسر کے مطابق سالانہ اجتماع وائرس کے پھیلاؤ کے خطرے کے پیش نظر دو دن پہلے ہی ختم کردیا گیا تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ جب سے حکومت نے لاک ڈاؤن لگایا ہے تب سے صوبائی حکام نے اب دو سو سے زائد مساجد کو کلیئر کردیا ہے جہاں لگ بھگ 9 سو غیرملکی اور 14 ہزار سے زائد مقامی افراد پھنسے ہوئے ہیں۔
حکام کا مزید کہنا ہے کہ انہوں نے جماعتی مراکز میں نئے لوگوں کو بھی داخلے سے روک دیا ہے اور جتنا جلدی ممکن ہوسکے تمام ارکان کی اسکریننگ کا فیصلہ کیا ہے۔
حکام کے مطابق کم سے کم 170 تبلیغی افراد کا ٹیسٹ اب تک مثبت آیا ہے جبکہ ڈیڑھ سو زائد ٹیسٹ کے نتائج کا انتظار ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ 70 فیصد غیرملکی اپنے اپنے ملک لوٹ گئے ہیں۔ مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ جماعت کے ارکان کے 221 ٹیسٹ کے نتائج آگئے ہیں جن میں سے 94 کا نتیجہ مثبت آیا ہے۔ 15 ٹیسٹ کے نتائج کا انتظار ہے۔
صوبے میں تقریباً 453 غیرملکیوں کو مختلف آئیسولیشن مراکز میں رکھا گیا ہے۔ 296 غیر ملکیوں کو لاہور کے قرنطینہ مراکز میں رکھا گیا ہے جبکہ 10 کو شیخوپورہ، 45 کو گوجرانوالہ، 23 کو سرگودھا، 17 کو فیصل آباد، 41 کو ملتان اور 21 غیرملکیوں کو ڈی جی خان کے قرنطینہ مراکز میں رکھا گیا ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں تبلیغی جماعت کے 8 ہزار افراد کو قرنطینہ کیا گیا ہے۔
لاہور میں 2 ہزار 2 سو سے زائد مقامی افراد جبکہ راولپنڈی میں 9 سو افراد کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے جن میں سے 80 فیصد میں علامات پائی گئی ہیں۔ 550 ارکان بشمول چین، انڈونیشیا، تیونس، نائیجیریا، افغانستان، ترکی اور دیگر ممالک کے 26 افراد کو سکھر اور حیدرآباد کی مساجد میں قرنطینہ کیا گیا ہے۔ 50 ارکان بشمول پانچ نائیجیرین خواتین کو قصور میں قرنطینہ کیا گیا ہے۔
تبلیغی جماعت کی قیادت نے اپنی ٹیموں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ معاشرتی اجتماعات نہ کریں اور سماجی فاصلے کا مشاہدہ کریں۔ 250 سے زائد ارکان کو مرکز میں قرنطینہ کیا گیا ہے جہاں ایک رکن کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور لیہ میں 106 کے نتائج کا انتظار ہے اور 4 سو سے زائد کو ملتان میں قرنطینہ کیا گیا ہے جہاں کئی غیرملکیوں کو ابدالی مسجد میں قرنطینہ کیا گیا ہے۔
اسلام آباد میں 17 مثبت کیسز ہیں جن میں سے چھ افراد کرغزستان اور دو فلسطین کے ہیں۔ 70 سے زائد تبلیغی افراد کو کوٹ ہتھیال میں مکی اور بلال مسجد میں قرنطینہ کیا گیا ہے۔
3 ہزار سے زائد تبلیغی بشمول 2 سو غیرملکی بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں چار ماہ کے تبلیغی مشنز پر چلے گئے ہیں۔
راولپنڈی میں تبلیغی جماعت کے معروف رکن فاروق عباسی کا کہنا ہے کہ جماعت کی اعلیٰ قیادت تمام ارکان کی اسکریننگ کیلئے حکام سے تعاون کر رہی ہے۔ جماعت کے رہنماء نعیم بٹ کا کہنا ہے کہ یہ سچ نہیں کہ ہمارے ارکان ملک میں اس وائرس کو پھیلانے کی اصل وجہ ہیں، ہم حکومت کے مقصد کی حمایت کرتے ہیں اور لوگوں کو چاہئے کہ وہ جماعت اور اس کے ارکان پر تنقید کرنا بند کردیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 108 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 106 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 117 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26282 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11817 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9113 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7402 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5114 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C