19/June/2024

کرم دھماکے میں ہلاکتیں 6 ہو گئیں

👁️ 35 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
کرم دھماکے میں ہلاکتیں 6 ہو گئیں

کرم دھماکے میں ہلاکتیں 6 ہو گئیں

پاراچنار (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع کرم کے علاقے سینٹرل کرم میں ہونے والے بارودی مواد کے دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد 6 ہو گئی۔

ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد میں سے ایک اور زخمی جان کی بازی ہار گیا ہے۔

یاد رہے کہ 16 جون کو ضلع کرم کے علاقے سینٹرل کرم میں سڑک کنارے بارودی مواد کا دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں سڑک پر موجود ایک کار تباہ ہو گئی تھی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں کار میں سوار 2 افراد موقع پر ہلاک ہو گئے تھے جبکہ 5 زخمی ہوئے تھے جن میں سے 4 کی حالت کافی تشویش ناک تھی۔

اس دوران واقعے کے تمام زخمی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ بدقسمت خاندان 4 سال بعد اسلام آباد سے عید منانے کرم آئے تھے۔

پولیس کے مطابق تمام افراد قربانی کا جانور اور عید کے لئے سامان لینے جارہے تھے کہ دھماکہ کیا گیا.

پولیس کے مطابق ابتدائی اطلاع یہ تھی کہ یہ آئی ای ڈی دھماکہ تھا تاہم اب تک کی معلومات کے مطابق یہ ایک مقناطیسی بم تھا جو کہ گاڑی کے ساتھ نصب کیا گیا تھا۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C