کرم: عسکریت پسندوں کے حملے میں 6 پاکستانی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی
👁️ 425 بار دیکھا گیا
کرم: عسکریت پسندوں کے حملے میں 6 پاکستانی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی
واشنگٹن (ش ح ط) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے قبائلی کرم میں عسکریت پسندوں نے سیکیورٹی فورسز پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں چھ اہلکار ہلاک جبکہ چھ دیگر زخمی ہو گئے۔
ڈیلی اردو کے مطابق یہ واقعہ تحصیل سنٹرل کرم کے علاقے تور غنڈئ چیک پوسٹ کے قریب پیش آیا، جہاں عسکریت پسندوں نے گھات لگا کر حملہ کیا۔
ہلاک ہونے والے اہلکاروں میں حوالدار شوکت حبیب، حوالدار سبزل، سپاہی عبدالحالق، سپاہی رفیع اللہ، لانس نائیک امجد اور سپاہی وقاص شامل ہیں۔
حکام کے مطابق زخمیوں میں ایف سی اہلکار محمد جاوید خان، محمد ایاز، رب نواز، عامر شہزاد، محمد رضوان اور محمد زید سلطان شامل ہیں۔ تمام زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں دو اہلکاروں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں کو بھاری توپ خانے سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں متعدد جنگجو ہلاک اور زخمی ہوئے۔
سیکورٹی حکام نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے کمانڈر عثمان خیبری سمیت چھ مسلح عسکریت پسند شامل ہیں۔ علاقے میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن تاحال جاری ہے۔
تاہم پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے ابھی تک کوئی بیان جاری نہیں ہوا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
مستونگ کے کھڈکوچہ میں مدینہ ہوٹل دھماکے سے تباہ، قریبی املاک کو بھی نقصان
29/September/2026 👁️ 38 بار دیکھا گیا
پاکپتن : دہشتگردی کی مبینہ کوشش ناکام، ٹی ٹی پی سے وابستہ شخص گرفتار
29/September/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
یمن : لحج کے ساحل پر حوثی میزائل حملہ، متعدد ہلاک و زخمی
29/September/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
ٹانک کے سرکاری پٹوار خانے میں خودکش دھماکا، حملہ آور ہلاک
29/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
پشاور میں شمشتو چوکی پر بارودی مواد سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
29/September/2026 👁️ 100 بار دیکھا گیا
بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، ٹی ٹی پی کے 6 دہشتگرد ہلاک
29/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26344 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15589 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11876 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9206 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7480 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5311 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C