کرم میں اغوا اور ہلاکتیں، ٹل–پاراچنار روڈ سمیت تمام اہم راستے بند
👁️ 584 بار دیکھا گیا
کرم میں اغوا اور ہلاکتیں، ٹل–پاراچنار روڈ سمیت تمام اہم راستے بند
پاراچنار/صدہ (نمائندگان ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع کرم میں اغوا اور ہلاکت کے حالیہ واقعات کے بعد مرکزی شاہراہ ٹل–پاراچنار روڈ سمیت آمدورفت کے تمام اہم راستے بند ہیں، جس کے باعث شہریوں، مریضوں اور طلبہ کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
کرم پولیس کے مطابق اپر کرم میں مالی خیل قبیلے کے رہنما حاجی کاکئے اور بوشہرہ کے رہائشی ریاض خان کو نامعلوم افراد نے اغوا کے بعد ہلاک کر دیا۔ دونوں افراد کی لاشیں غیر آباد علاقوں سے برآمد ہوئیں۔ اس سے قبل مالی خیل کے رہائشی گل مرجان کی لاش بھی دریا کے کنارے سے ملی تھی، یوں 24 گھنٹوں کے دوران دو لاپتہ افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں۔
ان واقعات کے بعد سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ٹل–پاراچنار روڈ اور دیگر رابطہ سڑکیں بند کر دی گئیں، جس کے باعث پشاور سمیت دیگر شہروں سے زمینی رابطہ منقطع ہے۔
انجمنِ حسینیہ کے رہنما جلال حسین بنگش نے کہا کہ متعدد امن معاہدوں کے باوجود مرکزی شاہراہ گزشتہ چودہ ماہ سے مکمل طور پر بحال نہیں ہو سکی۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی بندش سے مریضوں، مسافروں اور طلبہ کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور حکومت فوری اقدامات کرے۔
انجمنِ فاروقیہ نے اپنے بیان میں کہا کہ بوشہرہ میں نوجوان کی ہلاکت ضلع کرم میں دہشت گردی کی حالیہ مثال ہے۔ اس سے قبل کوہاٹ معاہدے کی خلاف ورزیاں، بوشہرہ پر راکٹ حملے، مہورہ میں ہلاکتیں اور جینداڑی سمیت دیگر علاقوں میں بھی ایسے واقعات سامنے آ چکے ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ اگر گمشدگی کے فوراً بعد پولیس اور ضلعی انتظامیہ بروقت حرکت میں آتی تو یہ نوبت نہ آتی، کیونکہ تمام تر وسائل اور ذمہ داری انہی اداروں کے پاس ہے۔ انجمن کے مطابق اتنے بڑے واقعے کے بعد بھی محض معمول کی گرفتاریاں ضلع کرم میں امن کے قیام میں ایک بڑی رکاوٹ ہیں۔
انجمنِ فاروقیہ نے مطالبہ کیا کہ ضلع کرم میں امن کے لیے بڑے اور غیر معمولی اقدامات کیے جائیں، جبکہ بوشہرہ کے عوام کو پُرامن رہنے کی تلقین بھی کی گئی ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ انجمن ریاست اور علاقے کے مشران کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور امن و امان کے قیام کے لیے ہر ممکن قدم اٹھائے گی تاکہ قومی اتفاقِ رائے سے ایک مؤثر حکمت عملی اپنائی جا سکے۔
دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور راستے کھولنے کے لیے اقدامات جاری ہیں تاکہ معمولاتِ زندگی بحال ہو سکیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
آسام : جماعت المجاہدین بنگلہ دیش سے وابستہ نیٹ ورک کے 6 ملزمان گرفتار
29/September/2026 👁️ 40 بار دیکھا گیا
مستونگ کے کھڈکوچہ میں مدینہ ہوٹل دھماکے سے تباہ، قریبی املاک کو بھی نقصان
29/September/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
پاکپتن : دہشتگردی کی مبینہ کوشش ناکام، ٹی ٹی پی سے وابستہ شخص گرفتار
29/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
یمن : لحج کے ساحل پر حوثی میزائل حملہ، متعدد ہلاک و زخمی
29/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
ٹانک کے سرکاری پٹوار خانے میں خودکش دھماکا، حملہ آور ہلاک
29/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
پشاور میں شمشتو چوکی پر بارودی مواد سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
29/September/2026 👁️ 106 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26344 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15589 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11876 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9206 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7480 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5311 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C