21/June/2024

کرم میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دھماکا، پانچ اہلکار ہلاک

👁️ 29 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
کرم میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دھماکا، پانچ اہلکار ہلاک

کرم میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دھماکا، پانچ اہلکار ہلاک

راولپنڈی (ک م) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع کرم میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی دیسی ساختہ بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے 5 سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع کرم کے علاقے صدہ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی دیسی ساختہ بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے پانچ سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوئے۔

ہلاک ہونے والوں میں اوکاڑہ کے 33 سالہ حوالدار عقیل احمد، پونچھ کے 30 سالہ لانس نائیک محمد طفیر، اٹک کے 24 سالہ سپاہی انوش رفون، ہری پور کے 26 سالہ سپاہی محمد اعظم خان اور اسلام آباد کے 29 سالہ سپاہی ہارون ولیم شامل ہیں۔

علاقے میں ممکنہ طور پر موجود دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن بھی کیا گیا۔

بیان میں کہا گیا کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور بہادر جوانوں کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C