کرم میں عسکریت پسندی کے خلاف عوام کا امن مارچ، مزید لاشیں نہیں اٹھائیں گے
👁️ 33 بار دیکھا گیا
کرم میں عسکریت پسندی کے خلاف عوام کا امن مارچ، مزید لاشیں نہیں اٹھائیں گے
صدہ (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع کرم کے علاقہ وسطی کرم میں عمائدین نے سفید جھنڈے اٹھا کر امن مارچ کیا اور دہشت گردی کی لہر دوبارہ آنے کی اطلاعات پر تشویش کا اظہار کیا۔
تفصیلات کے مطانق قبائلی عمائدین نے بچوں کے ہمراہ کرم کے مختلف شاہراہوں پر امن واک کیا اور امن کی حمایت میں نعرے لگائے۔ واک کے شرکاء نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر امن کے حوالے سے نعرے درج تھے۔
اس موقع پر اپنے خطاب میں ملک پٹھان، عمر چمکنی، ملک حیات، مولانا محمد الی اللہ جان، مولانا عبدالغفور اور دیگر رہنماؤں نے کہا کہ اس سے قبل بھی ضلع کرم میں عسکریت پسندی کے نتیجے میں ہزاروں لوگ بے گھر اور ہزاروں ہلاک اور زخمی ہوگئے۔ لاکھوں لوگ اپنے علاقوں میں محصور ہوکر رہ گئے اب ایک بار پھر عسکریت پسندی کے آثار نظر آرہے ہیں اور مختلف علاقوں میں مسلح لوگوں کی موجودگی کے بھی اطلاعات ہیں جو کہ انتہائی تکلیف دہ اور تشویش ناک ہے۔
رہنماؤں نے کہا کہ ضلع کرم میں ہماری نسلیں بدامنی میں جوان ہوگئے جو کہ حکومت اور ذمہ دار اداروں کے لیے لمحہ فکریہ ہے اور عوام کی جان و مال کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہے۔
عمائدین نے اعلان کیا کہ بدامنی کے واقعات شروع ہوئے تو وہ ضلع کرم اور ملک کے دیگر علاقوں میں احتجاجی تحریک شروع کریں گے اور احتجاجی دھرنے دیں گے۔
عمائدین نے کہا کہ ان کا جرم کیا ہے کہ ضلع کرم میں بار بار بدامنی کے واقعات پیش آرہے ہیں اور ملی ٹینسی سر اٹھا رہی ہے۔ اپنے خطاب میں ملک نور محمد اور ملک پٹھان نے کہا کہ ضلع کرم کے مقامی قبائل پر امن ہیں وہ امن چاہتے ہیں۔ سیکیورٹی فورسز دوسرے علاقوں سے ضلع کرم داخل ہونے والے دہشت گردوں کا راستہ روکنے کیلئے اقدامات اٹھائیں کیونکہ عوام مزید لاشیں اٹھانے اور لڑائی جھگڑوں کے متحمل نہیں ہو سکتے۔
عمائدین کا کہنا تھا کہ وقت آگیا ہے کہ عوام امن کیلئے یک آواز ہوکر متحد ہو جائیں اور عسکریت پسندی کے نئے لہر کا راستہ روکیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
طالبان نے افغانستان میں چھوٹی داڑھی پر امدادی کارکن گرفتار کر لیے
23/June/2026 👁️ 111 بار دیکھا گیا
امریکہ نے ایرانی تیل کی برآمدات پر عارضی پابندیاں نرم کر دیں، 60 روزہ لائسنس جاری
23/June/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
ایران میں کریک ڈاؤن، “دشمن سے تعاون” کے الزام میں 3 ہزار سے زائد گرفتاریاں
23/June/2026 👁️ 259 بار دیکھا گیا
بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ شاہ کو عمر قید
23/June/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
ماسکو پر 60 ڈرون حملے ناکام، یوکرین میں روسی حملوں سے 5 افراد ہلاک
23/June/2026 👁️ 200 بار دیکھا گیا
لبنان میں حزب اللہ کا اسرائیل کے خلاف دفاعی کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
23/June/2026 👁️ 207 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8850 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4612 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3301 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2473 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2125 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1918 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C