کرم میں پاکستانی طالبان کا فوجی قافلے پر حملہ، کیپٹن سمیت 6 اہلکار ہلاک، 14 زخمی، ،3 لاپتہ
👁️ 465 بار دیکھا گیا
کرم میں پاکستانی طالبان کا فوجی قافلے پر حملہ، کیپٹن سمیت 6 اہلکار ہلاک، 14 زخمی، ،3 لاپتہ
واشنگٹن (ش ح ط) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع کرم میں پاکستانی طالبان کے حملے میں کیپٹن ڈاکٹر نعمان سمیت 6 فوجی ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے جبکہ تین اہلکار لاپتہ ہیں۔
ذرائع کے مطابق حملہ سنٹرل کرم کے گاؤں سلطانی میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر کیا گیا۔ دہشت گردوں نے پہلے ایک گاڑی کو بم دھماکے سے نشانہ بنایا اور پھر فائرنگ شروع کر دی۔ حملے کے دوران تین گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کیپٹن نعمان سلیم میڈیکل آفیسر تھے جنھوں نے اپنی میڈیکل ڈیوٹی کے ساتھ ساتھ ’بہادری سے شدت پسندوں کا مقابلہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فورسز کی جوابی کارروائی میں کالعدم ٹی ٹی پی کے سات دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
دوسری جانب کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے کاظم گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کرم کے علاقے میں شدت پسندوں کے خلاف کامیاب آپریشن میں پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
یاد رہے کہ تین ہفتے قبل بھی اسی علاقے میں دہشت گردوں کے حملے میں لیفٹیننٹ کرنل جنید عارف، میجر طیب راحت سمیت 17 فوجی اہلکار ہلاک ہو چکے ہیں۔
ضلعی کوآرڈینیٹر شیراز باچا کے مطابق ممکنہ فوجی آپریشن کے پیش نظر مقامی لوگوں کی نقل مکانی جاری ہے اور سکیورٹی فورسز نے متعدد دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کر دیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سوات: کبل پولیس اسٹیشن کے باہر خودکش حملہ، 6 پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد ہلاک، 30 زخمی
03/August/2026 👁️ 109 بار دیکھا گیا
ہنگو میں انٹیلیجنس آپریشن، ٹی ٹی پی کا مطلوب کمانڈر امیر معاویہ ہلاک
03/August/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
پنجاب بھر میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 54 دہشت گرد گرفتار
03/August/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
پشاور میں پولیس موبائل پر بم حملہ، دو اہلکار زخمی
02/August/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان میں جھڑپ، میجر ہلاک، جوابی کارروائی میں 5 دہشت گرد مارے گئے: آئی ایس پی آر
02/August/2026 👁️ 231 بار دیکھا گیا
حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے تک غزہ سے فوجی انخلا ممکن نہیں، اسرائیل کا مؤقف
02/August/2026 👁️ 317 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9005 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4889 بار دیکھا گیاٹرمپ کا ایران پر ’انتہائی سخت‘ حملوں کا حکم، تہران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا انتباہ
01/August/2026 👁️ 4504 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3755 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3626 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2614 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C