کرم: پاراچنار میں صحافی ساجد کاظمی کی گرفتاری کے خلاف صحافیوں کا احتجاج
👁️ 146 بار دیکھا گیا
کرم: پاراچنار میں صحافی ساجد کاظمی کی گرفتاری کے خلاف صحافیوں کا احتجاج
پاراچنار (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع کرم میں پارا چنار اور صدہ پریس کلب کے صحافیوں نے ساجد کاظمی کی گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور ساجد کاظمی کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔
پریس کلب پارا چنار کے باہر احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے پاڑا چنار پریس کلب کے صدر علی افضل افضال، صدہ پریس کلب کے صدر اقبال حسین اقبال، رشید خان، ہدایت علی پاسدار، اسرار بنگش، عظمت علیزئی اور دیگر صحافیوں نے کہا کہ پارا چنار پریس کلب کے آفس سیکرٹری اور دنیا ٹی وی کے نمائندے کو مقامی انتظامیہ نے دو کمروں کا ایک فلیٹ الاٹ کیا تھا جس میں وہ اپنے کمسن بچوں کے ہمراہ مقیم تھے مگر اس کے باوجود ضلعی انتظامیہ نے دس روز سے صحافی ساجد کاظمی کو گرفتار کرکے جیل میں رکھا ہے جو کہ صحافیوں کے ساتھ ظلم اور نا انصافی ہے۔
صحافیوں نے ساجد کاظمی کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا اور کہا کہ اگر سید ساجد کاظمی کو فوری رہا نہ کیا گیا تو ملک گیر احتجاجی تحریک چلائے جائے گی صحافیوں نے کہا کہ باقاعدہ الاٹمنٹ کے باوجود صحافی سے فلیٹ خالی کروانے کی کوشش قابل مذمت ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام: گرفتار کیے گئے 9 سابق فوجی پائلٹوں نے غوطہ، حلب، دیر الزور اور حماہ میں فضائی حملوں میں حصہ لیا
11/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
یمن : حوثیوں کی بڑی پیش قدمی، المخا اور میون جزیرے پر قبضہ، باب المندب میں کشیدگی بڑھ گئی
11/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
سری لنکا: گھر پر دستی بم حملہ، دو کمسن بھائی ہلاک، والد سمیت تین زخمی
11/September/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان: دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان: گرلز سکولوں کو دھمکیوں سے ہزاروں طالبات کی تعلیم متاثر ہونے کا خدشہ
11/September/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
کرم میں انٹیلی جنس بنیاد پر کارروائی، افغان شہری سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26285 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15532 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11819 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9118 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7410 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5137 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C