کرک اور خیبر میں سی ٹی ڈی کے آپریشنز، 9 دہشت گرد ہلاک، 21 گرفتار
👁️ 338 بار دیکھا گیا
کرک اور خیبر میں سی ٹی ڈی کے آپریشنز، 9 دہشت گرد ہلاک، 21 گرفتار
پشاور (ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے اضلاع کرک اور خیبر میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے دو مختلف کارروائیاں کی ہیں، جن میں 9 دہشت گرد ہلاک جبکہ 21 کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
سینٹرل پولیس آفس کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 9 دہشت گرد مارے گئے۔
سینٹرل پولیس آفس کے مطابق مدرسہ حقانیہ دھماکا اور مولانا فضل الرحمان پرخودکش حملے کی منصوبہ بندی کے کیسز میں پیش رفت ہوئی ہے جہاں کرک اور خیبر میں کارروائیوں کے دوران 9 دہشت گرد ہلاک ہوگئے اور 21 کو گرفتار کر لیا گیا جن میں افغان باشندے بھی شامل ہیں۔
سی پی او کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے دوران دہشتگردی کے فنانسنگ نیٹ ورک، مالی ذرائع، ٹھکانے اور ٹارگٹ سلیکشن پیٹرن بےنقاب ہوئے جب کہ کرپٹو کرنسی کے ذریعے دہشت گردوں کی فنڈنگ کے شواہد ملے ہیں۔
سینٹرل پولیس آفس کے مطابق کالعدم تنظیموں کے سلیپر سیلز اور غیرملکی جنگجوؤں کے نیٹ ورکس کا سراغ لگایا گیا ہے، دہشتگردی کے واقعات میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے منظم نیٹ ورک کی نشاندہی ہوئی، گرفتار دہشت گرد واقعات کی تفتیش میں سرحد پار روابط اور دشوار جغرافیہ بڑے چیلنجز ہیں۔
سی پی او کا کہنا ہے کہ متعدد بڑے حملوں مثلاًپولیس لائنز خودکش حملہ اور حقانیہ مدرسہ دھماکےکی ذمے داری کسی نےقبول نہیں کی، بعض کیسز میں کالعدم تنظیموں کے دعوے غلط اور گمراہ کن ثابت ہوئے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن جانے اور حوثیوں کی مبینہ مدد کی کوشش، امریکی محکمہ توانائی کے انجینئر گرفتار
02/October/2026 👁️ 28 بار دیکھا گیا
ایران میں مذاکرات کے لیے کس سے رابطہ کیا جائے؟ ٹرمپ نے قیادت پر سوال اٹھا دیا
02/October/2026 👁️ 31 بار دیکھا گیا
کرم فرقہ وارانہ کشیدگی میں سرگرم ٹی ٹی پی کاظم گروپ کا کمانڈر قطر میں گرفتار
02/October/2026 👁️ 50 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا پولیس میں 17 ہزار اہلکاروں کی کمی، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 4 ہزار سے زائد اہلکار ہلاک
02/October/2026 👁️ 42 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی میں دہشتگرد گروپوں کے درمیان مسلح جھڑپ، 4 ہلاکتوں کی اطلاع
02/October/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
افغانستان سے آنے والی دہشتگردی کے خلاف کارروائی پاکستان کا دفاعی حق ہے، کور کمانڈرز کانفرنس
02/October/2026 👁️ 44 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26355 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15595 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11883 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9217 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7488 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5342 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C