کسی کو اپنے ملک میں دخل اندازی کی اجازت نہیں دینگے، بھارتی آرمی چیف
👁️ 23 بار دیکھا گیا
کسی کو اپنے ملک میں دخل اندازی کی اجازت نہیں دینگے، بھارتی آرمی چیف
نئی دہلی (ڈیلی اردو/بی بی سی) انڈین آرمی کے سربراہ جنرل منوج پانڈے نے کہا ہے کہ انڈین فوج نے مشرقی لداخ میں لائن آف ایکچول کنٹرول ( ایل اے سی) پر صورتحال کو تبدیل کرنے کی چینی کوششوں کا مناسب جواب دیا ہے۔
نئے آرمی چیف نے عہدہ سنبھالنے کے بعد خبر رساں ایجنسی اے این آئی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ایل اے سی پر صورتحال اب معمول پر ہے۔
New Army Chief underlines need for 'indigenous weapons' to fight conventional wars
Read @ANI Story | https://t.co/bljeMPJTp5#GeneralManojPande #IndianArmyChief #RussiaUkraineConflict #UkraineRussiaWar #Ukraine️ #IndigenousWeapons pic.twitter.com/pTq0sJdKyB
— ANI Digital (@ani_digital) May 1, 2022
جنرل منوج پانڈے انڈین فوج کے 29ویں سربراہ مقرر ہوئے ہیں۔
جنرل پانڈے نے کہا کہ ’ہمارے مخالف کی جانب سے موجودہ صورتحال کو تبدیل کرنے کے لیے یکطرفہ اور اشتعال انگیز کارروائی کی گئی، جس کا میرے خیال میں مناسب جواب دیا گیا ہے۔‘
آرمی چیف نے کہا کہ گزشتہ دو برسوں میں فوج نے خطرے کا اندازہ لگایا ہے اور اپنی افواج کو دوبارہ منظم کیا ہے۔
انہوں نے کہا: ’جہاں تک ایل اے سی کی موجودہ صورتحال کا تعلق ہے، ہمارے سپاہی اس بات کو یقینی بنانے کے لیے وہاں موجود ہیں کہ موجودصورتحال میں کوئی تبدیلی نہ آئے۔‘
جنرل منوج پانڈے کہتے ہیں کہ ’فوج کی توجہ آپریشنل اور لاجسٹک ضروریات کو پورا کرنے کے لیے انفراسٹرکچر کی ترقی پر ہے۔‘
یاد رہے کہ مشرقی لداخ میں ہندوستان اور چین کے فوجیوں کے درمیان خونریز جھڑپ کے بعد سے دونوں ممالک کی افواج کے درمیان مذاکرات کے کئی دور ہو چکے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں میں تھانہ میریان پر خودکش حملے کی کوشش ناکام، 4 حملہ آور ہلاک
16/July/2026 👁️ 7 بار دیکھا گیا
بلوچستان: ہرنائی سے انسپکٹر سمیت چار سکیورٹی اہلکاروں کی لاشیں برآمد
16/July/2026 👁️ 12 بار دیکھا گیا
بھارت کے سب سے بڑے نیوکلیئر پاور پلانٹ کا حساس ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
16/July/2026 👁️ 6 بار دیکھا گیا
لوئر دیر میں دہشت گردوں کا پولیس ٹیم پر گھات لگا کر حملہ، 3 اہلکار ہلاک، 4 زخمی
16/July/2026 👁️ 10 بار دیکھا گیا
امریکا نے ایران کی بحری ناکہ بندی دوبارہ نافذ کردی، سینٹکام
14/July/2026 👁️ 135 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں آپریشن شعبان، 85 شدت پسند ہلاک کرنے کا دعویٰ
14/July/2026 👁️ 193 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8944 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4785 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3553 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2549 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2301 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1994 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C