کشمیر میں رواں برس اب تک 180عسکریت پسند ہلاک، بھارتی حکومت
👁️ 23 بار دیکھا گیا
کشمیر میں رواں برس اب تک 180عسکریت پسند ہلاک، بھارتی حکومت
نئی دہلی (ڈیلی اردو/ڈوئچے ویلے) بھارتی وزارت داخلہ کے مطابق رواں برس 30 نومبر تک جموں و کشمیر میں دہشت گردی کے 123 واقعات پیش آئے۔ ان میں 180 عسکریت پسند، 31 سکیورٹی اہلکار اور 31 شہری ہلاک ہوئے۔
بھارت کے نائب وزیر داخلہ نتیہ نند رائے نے بتایا کہ جموں و کشمیر میں رواں برس 30 نومبر تک عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کے درمیان تصادم کے متعدد واقعات میں 180عسکریت پسند مارے گئے۔
انہوں نے پارلیمان کے ایوان بالا راجیہ سبھا میں بدھ کے روز ایک سوال کے جواب میں بتایا، “جموں وکشمیر میں نومبر 2022 کے اواخر تک دہشت گردی کے 123 واقعات پیش آئے۔ ان میں 180 عسکریت پسند اور 31 سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے۔ جب کہ 31 عام شہریوں کو بھی اپنی جان سے ہاتھ دھونا پڑا۔”
بھارتی نائب وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ حکومت دہشت گردی کے خلاف یکسر عدم رواداری یا ‘زیرو ٹالرینس’ کی پالیسی پر عمل پیرا ہے اور جموں و کشمیر میں سکیورٹی کی صورت حال میں نمایاں بہتری آئی ہے۔
نتیہ نند رائے نے مزید بتایا کہ رواں برس پنجاب، تمل ناڈو اور کرناٹک میں بھی دہشت گردی کے ایک ایک واقعات پیش آئے۔ تاہم ان میں سکیورٹی فورس یا ریاستی پولیس کوئی اہلکار یا کوئی عام شہری ہلاک نہیں ہوا۔
تین کشمیری پنڈت ہلاک
نائب وزیر داخلہ نے ایک دیگر سوال کے جواب میں بتایا کہ “رواں برس 30 نومبر تک جموں و کشمیر میں اقلیتی فرقے سے تعلق رکھنے والے 14 افراد مارے گئے ان میں تین کشمیری پنڈت شامل ہیں۔”
انہوں نے بتایا کہ اقلیتوں کے تحفظ کے لیے متعدد اقدامات کیے گئے ہیں۔ ان میں گروپ سکیورٹی، اہم ناکوں اور اسٹریٹیجک مقامات پر 24 گھنٹے پہرا، گشت لگانا اور سرچ آپریشن شامل ہیں۔
نتیہ نند رائے کا کہنا تھا کہ جموں و کشمیر میں سکیورٹی کی صورت حال کافی بہتر ہوئی ہے۔ سن 2018 میں 417 دہشت گردانہ حملے ہوئے تھے جو سن 2021 میں گھٹ کر 229 رہ گئے۔
صحافیوں کو عسکریت پسند تنظیموں کی جانب سے دھمکیاں
جموں و کشمیر کے مقامی میڈیا اداروں سے وابستہ صحافیوں کو جان سے مارنے کی دھمکیوں کے حوالے سے بھارتی نائب وزیر داخلہ نے بتایا کہ کشمیر میں کام کرنے والے آٹھ صحافیوں کو عسکریت پسندوں کی جانب سے دھمکیاں موصول ہوئیں۔ ان میں سے چار نے اپنی ملازمتیں چھوڑ دیں۔
نتیہ نند رائے نے بتایا، “اطلاعات کے مطابق سری نگر سے شائع ہونے والے اخبارات کے لیے کام کرنے والے آٹھ صحافیوں کو ‘کشمیر فائٹ’ نامی ویب بلاگ کے ذریعہ جان سے مارنے کی دھمکیاں ملیں۔ چار صحافیوں نے مبینہ طور پر استعفی دے دیا۔ جن صحافیوں نے استعفے دیے ان کا تعلق ‘رائزنگ کشمیر’ نامی میڈیا ہاوس سے تھا۔ سری نگر میں پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرلیا ہے۔”
بھارتی نائب وزیر داخلہ نے بتایا کہ صحافیوں اور میڈیا سے وابستہ دیگر افراد کی حفاظت کے لیے پولیس اور سکیورٹی ایجنسیاں حسب ضرورت مناسب اقدامات کر رہی ہیں۔
خیال رہے کہ ہندو قوم پرست جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کی قیادت والی مودی حکومت نے 5 اگست 2019 کو جموں و کشمیر کو حاصل خصوصی آئینی حیثیت کو ختمکر دیا تھا۔ اور اسے مرکز کے زیر انتظام دو علاقوں جموں و کشمیر اور لداخ میں تقسیم کر دیا تھا۔ اور ایسا کرتے ہوئے یہ دلیل دی تھی کہ اس سے دہشت گردی کا خاتمہ ہوگا، ریاست میں سرمایہ کاری بڑھے گی اور ملازمت کے مواقع پیدا ہوں گے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں نادرا کی موبائل وین پر مسلح افراد کی فائرنگ
21/July/2026 👁️ 292 بار دیکھا گیا
تجارتی جہازوں پر حملہ کیا تو طاقت سے جواب دینگے، سعودی فوجی اتحاد کی حوثیوں کو وارننگ
21/July/2026 👁️ 379 بار دیکھا گیا
ایران میں سرکردہ سنی عالم محمد انور ریگی فائرنگ سے ہلاک
21/July/2026 👁️ 720 بار دیکھا گیا
روسی دارالحکومت ماسکو پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، 400 سے زائد ڈرونز استعمال، جنگ میں نئی شدت
21/July/2026 👁️ 632 بار دیکھا گیا
نوشہرہ میں امن جرگہ کے رہنما اعجاز خان ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک، تحقیقات شروع
21/July/2026 👁️ 244 بار دیکھا گیا
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 327 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8965 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4816 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3576 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3496 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2567 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2320 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C