02/July/2024

کوئٹہ: مسلح افراد کی فائرنگ سے سوئی سدرن گیس کمپنی کے ڈپٹی ڈائریکٹر ہلاک

👁️ 34 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
کوئٹہ: مسلح افراد کی فائرنگ سے سوئی سدرن گیس کمپنی کے ڈپٹی ڈائریکٹر ہلاک

کوئٹہ: مسلح افراد کی فائرنگ سے سوئی سدرن گیس کمپنی کے ڈپٹی ڈائریکٹر ہلاک

کوئٹہ (ڈیلی اردو) بلوچستان کے دارالحکومت میں گاڑی پر مسلح افراد کی فائرنگ سے سوئی سدرن گیس کمپنی کے ڈپٹی ڈائریکٹر ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق کوئٹہ میں منوجان روڈ ہدہ میں مسلح افراد کی جانب سے ایک گاڑی پر فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں سوئی سدرن گیس کمپنی کے ڈپٹی ڈائریکٹر منیر احمد لہڑی ہلاک ہوگئے۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق منیر احمد لہڑی اپنی گاڑی میں بچوں کو اسکول چھوڑ کر گھر واپس آرہے تھے کہ گھر کے قریب ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا۔

پولیس کے مطابق منیر احمد لہڑی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سول ہسپتال منتقل کردیا گیا، جب کہ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر مزید تحقیقات شروع کردی ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C