کوئٹہ میں بی ایل اے کا مسافر ٹرین پر خودکش حملہ، 50 افراد ہلاک، 100 سے زائد زخمی
👁️ 402 بار دیکھا گیا
کوئٹہ میں بی ایل اے کا مسافر ٹرین پر خودکش حملہ، 50 افراد ہلاک، 100 سے زائد زخمی
واشنگٹن (ش ح ط) پاکستان کے شورش زدہ صوبہ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں چمن پھاٹک کے قریب مسافر ٹرین کو خودکش حملے میں نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں 30 سے زائد سکیورٹی اہلکاروں سمیت 50 سے زائد افراد ہلاک جبکہ 100 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔
سرکاری ذرائع کے مطابق دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ ٹرین کی متعدد بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں اور ان میں آگ بھڑک اٹھی۔ دھماکے کے نتیجے میں قریبی عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا جبکہ ریل گاڑی کے اردگرد موجود علاقے میں تباہی پھیل گئی۔
عینی شاہدین کے مطابق دھماکے کے بعد کئی بوگیاں الٹ گئیں اور آگ لگنے سے صورتحال مزید خراب ہو گئی۔
پھاٹک کے قریب واقع علاقے میں ایک بڑا اور گہرا گڑھا بھی پڑ گیا ہے جو دھماکے کی شدت کو ظاہر کرتا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد قریبی شہریوں کی گاڑیاں بھی زد میں آئیں، جس کے نتیجے میں 20 سے زائد گاڑیاں جل کر تباہ ہو گئیں۔ ان گاڑیوں میں موجود افراد کے ہلاک ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ دھماکے سے قریبی رہائشی عمارتوں اور دکانوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے، جبکہ متعدد عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق واقعے کے بعد ریسکیو آپریشن جاری ہے اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے، جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ برقرار ہے۔
مختلف بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق ابتدائی طور پر ہلاکتوں کی تعداد مختلف بتائی جا رہی تھی۔ خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق 19 افراد ہلاک ہوئے، اے پی کے مطابق 24 جبکہ جرمن خبر رساں ادارے ڈی پی اے نے 30 ہلاکتوں کی اطلاع دی۔ تاہم مقامی سرکاری ذرائع نے مجموعی طور پر 50 سے زائد ہلاکتوں اور 100 سے زائد زخمیوں کی تصدیق کی ہے۔
زخمیوں کو فوری طور پر سول ہسپتال کوئٹہ کے ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا، تاہم وہاں صحافیوں کو داخلے کی اجازت نہیں دی گئی۔
سرکاری ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے، جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب اس حملے کی ذمہ داری کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے قبول کی ہے۔
بی ایل اے کے ترجمان جیئند بلوچ کی جانب سے جاری بیان میں دعویٰ کیا گیا کہ یہ حملہ مجید بریگیڈ کے کمانڈر بلال شاہوانی عرف سائیں نے کیا، اور اس میں بارودی مواد سے بھری گاڑی کو ٹرین سے ٹکرایا گیا۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ کوئٹہ کینٹ سے فوجی اہلکاروں کو لے جانے والی ٹرین کو نشانہ بنایا گیا۔
دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک بزدلانہ اور المناک حملہ ہے جس میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ہوا۔
انہوں نے کہا کہ اس واقعے کے ذمہ دار عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور کسی کو بھی معاف نہیں کیا جائے گا۔
واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ امدادی ٹیمیں ملبہ ہٹانے اور زخمیوں کو منتقل کرنے میں مصروف ہیں۔ مزید تفصیلات سامنے آ رہی ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن جانے اور حوثیوں کی مبینہ مدد کی کوشش، امریکی محکمہ توانائی کے انجینئر گرفتار
02/October/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
ایران میں مذاکرات کے لیے کس سے رابطہ کیا جائے؟ ٹرمپ نے قیادت پر سوال اٹھا دیا
02/October/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
کرم فرقہ وارانہ کشیدگی میں سرگرم ٹی ٹی پی کاظم گروپ کا کمانڈر قطر میں گرفتار
02/October/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا پولیس میں 17 ہزار اہلکاروں کی کمی، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 4 ہزار سے زائد اہلکار ہلاک
02/October/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی میں دہشتگرد گروپوں کے درمیان مسلح جھڑپ، 4 ہلاکتوں کی اطلاع
02/October/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
افغانستان سے آنے والی دہشتگردی کے خلاف کارروائی پاکستان کا دفاعی حق ہے، کور کمانڈرز کانفرنس
02/October/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26355 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15595 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11883 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9217 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7488 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5342 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C