کوئٹہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، بلوچ لبریشن آرمی کے 2 دہشت گرد گرفتار
👁️ 74 بار دیکھا گیا
کوئٹہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، بلوچ لبریشن آرمی کے 2 دہشت گرد گرفتار
کوئٹہ (بیورو رپورٹ) صوبہ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بناکر کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے دو دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔
#CounterTerrorism Department #Balochistan claimed to have thwarted terrorism activity & arrested #two suspected terrorists affiliated with banned #BLA from #Quetta's Link Sariab Road, arrested were identified as Syed Owais Shah & Jahanzaib Baloch, explosive recovered. https://t.co/Ss2AvXA20v
— ???????? (@Info_Balochistn) March 12, 2021
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق جمعرات گیارہ مارچ کو کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کوئٹہ کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کے دو دہشت گرد سیکورٹی اہلکاروں پر حملے کی غرض سے کوئٹہ پہنچ رہے ہیں۔ سی ٹی ڈی کوئٹہ کی ٹیم نے اس اطلاع پر کوئٹہ کے علاقے لنک سریاب روڈ پر چھاپہ مار کر دونوں دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا جن کی شناخت سید اویس شاہ اور جہانزیب بلوچ کے نام سے ہوئی۔ ملزمان کے قبضے سے دھماکا خیز مواد اور بم بنانے میں استعمال ہونے والے آلات برآمد کئے گئے۔
ترجمان کے مطابق دونوں گرفتار دہشت گردوں نے اعتراف کیا کہ بی ایل اے کے رہنماؤں نے انہیں کوئٹہ میں دہشتگرد کارروائیوں کا ٹاسک دے رکھا تھا۔
سی ٹی ڈی ترجمان نے بتایا کہ ملزمان نے کوئٹہ میں موجود بی ایل اے کے دیگر کارندوں کے بارے میں بھی معلومات دیں جن کی گرفتاری کے لئے مزید چھاپے مارے جارہے ہیں۔
سی ٹی ڈی نے گرفتار دہشت گردوں کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی کوئٹہ میں مقدمہ کے بعد مزید تفتیش شروع کردی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
مکہ کی فضائی حدود کی جانب آنے والا حوثی ڈرون سعودی دفاعی نظام نے مار گرایا
16/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
بلوچستان سے کردستان تک مسلح مزاحمت، ایرانی پاسداران انقلاب پر دباؤ بڑھنے لگا
15/September/2026 👁️ 216 بار دیکھا گیا
کابل میں سابق افغان حکومت کے جج عبدالمنیر نوری فائرنگ سے ہلاک
15/September/2026 👁️ 223 بار دیکھا گیا
خوست میں بارودی گولہ پھٹنے سے دو بچے ہلاک، ایک بچی شدید زخمی
15/September/2026 👁️ 203 بار دیکھا گیا
بنوں میں ڈرون حملہ، دو شہری ہلاک؛ پولیس آپریشن میں ایک دہشتگرد مارا گیا
15/September/2026 👁️ 212 بار دیکھا گیا
امریکا ایران کشیدگی میں مذاکرات کی راہ ہموار، ہرمز اور جوہری پروگرام اہم نکات بن گئے
15/September/2026 👁️ 239 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26296 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15545 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11830 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9140 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7420 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5174 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C