کوئٹہ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 10 سے زائد دہشت گرد ہلاک
👁️ 188 بار دیکھا گیا
کوئٹہ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 10 سے زائد دہشت گرد ہلاک
کوئٹہ (ڈیلی اردو ) پاکستان کے شورش زدہ صوبے بلوچستان کے صوبائی حکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں دس سے زائد دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی (BLA) کے کیمپوں کے خلاف کی گئی، مارے گئے تمام افراد کا تعلق بلوچ لبریشن آرمی سے تھا۔
واضح رہے کہ حالیہ مہینوں میں افغانستان سے متصل صوبہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کی لہر میں تیزی کے ساتھ ہی سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
30 ستمبر اور یکم اکتوبر کی درمیانی شب سیکیورٹی نے بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ اور ضلع کیچ میں دو الگ الگ کارروائیوں میں بلوچ لبریشن آرمی کے 13 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا تھا، یکم اکتوبر کو ہی کوئٹہ اور شیرانی میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 18 دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے۔
4 اکتوبر کو خضدار میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں بلوچ لبریشن آرمی کے 14 دہشت گرد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔
17 اکتوبر کو خاران میں پولیس کے قافلے پر حملے میں ایس ایچ او قاسم بلوچ ہلاک ہوگئے تھے، جبکہ 19 اکتوبر کو بلوچستان میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث بلوچ لبریشن آرمی کا انتہائی مطلوب دہشت گرد سرغنہ جمیل عرف ٹیٹک مارا گیا تھا۔
21 اکتوبر کو سبی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 5 دہشت گرد مارے گئے، اور 22 اکتوبر کو بلوچستان کے علاقے دالبندین میں سیکیورٹی فورسز نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بلوچ لبریشن آرمی کے 6 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عراق میں ایرانی مسلح گروہوں کا ہتھیار ڈالنے کا اعلان
14/June/2026 👁️ 127 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے لبنان پر حملے جاری، 24 علاقوں کیلئے انخلا کا حکم
14/June/2026 👁️ 168 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ساتھ امن معاہدے پر اتوار کو دستخط ممکن نہیں، ایران
14/June/2026 👁️ 112 بار دیکھا گیا
ایران کے ساتھ معاہدہ اتوار کو دستخط ہوگا، امریکی صدر ٹرمپ
14/June/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
دفاعی بجٹ 3 ہزار ارب روپے تک پہنچ گیا، تین برس میں 878 ارب کا اضافہ
14/June/2026 👁️ 118 بار دیکھا گیا
بھارت نے لیفٹیننٹ جنرل دھیرج سیٹھ کو نیا چیف آف آرمی اسٹاف مقرر کر دیا
14/June/2026 👁️ 195 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8817 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4534 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3259 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2441 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2081 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1885 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C