کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، مقامی صحافی شدید زخمی
👁️ 229 بار دیکھا گیا
کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، مقامی صحافی شدید زخمی
کوئٹہ (ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستان کے صوبائی حکومت کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں مقامی صحافی شدید زخمی ہو گیا۔ فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔
تفصیلات کے مطابق جمعرات کی شب حسب معمول مقامی روزنامہ کے سینئر سب ایڈیٹر اور کوئٹہ پریس کلب کے رکن جمیل احمد کام ختم کرکے سریاب روڈ پر واقعے دفتر سے اپنے گھر کرانی روڈ جارہے تھے کہ گھر سے کچھ ہی فاصلے پر نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں جمیل احمد زخمی ہوگئے۔
واقعے کے فوری بعد صحافی کو سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کیا گیا جہاں انہیں فوری طبی امداد فراہم کی گئی ہسپتال انتظامیہ کے مطابق صحافی کو چار گولیاں لگی ہیں اور وہ ٹراما سینٹر میں زیر علاج ہے تاہم اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی صحافیوں نے سول ہسپتال کوئٹہ جاکر زخمی صحافی کی عیادت کی کوئٹہ پریس کلب کے صدر رضاءالرحمن جنرل سیکرٹری ظفر بلوچ، بلوچستان یونین آف جنرنلسٹس کے صدر ایوب ترین ، جنرل سیکرٹری رشید بلوچ نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس بلا تاخیر واقعہ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کو یقینی بنائے۔
انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ زخمی صحافی جمیل احمد کے بہتر علاج ومعالجہ کیلئے تمام ممکنہ وسائل کو بروئے کار لائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ صحافتی تنظیموں کی مشاورت سے واقعے سے متعلق آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائیگا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان : واشک میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک
08/September/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
بین الاقوامی پابندیوں کی فہرست میں شامل سابق شامی جنرل طارتوس سے گرفتار
07/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے اہم فوجی اڈے کا کنٹرول حاصل کرلیا، حوثیوں ساتھ صومالی جنگجوؤں کی موجودگی کا انکشاف
07/September/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملہ، دو شہری ہلاک
07/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایرانی شہری سمیت متعدد دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
مستونگ میں تھانے پر دستی بم سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
07/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26277 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15526 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11812 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9107 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7397 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5098 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C