کورونا وائرس: دنیا بھر میں اموات 16 لاکھ سے زائد ہوگئیں، 7 کروڑ سے زائد افراد متاثر
👁️ 106 بار دیکھا گیا
کورونا وائرس: دنیا بھر میں اموات 16 لاکھ سے زائد ہوگئیں، 7 کروڑ سے زائد افراد متاثر
نیو یارک (ڈیلی اردو) عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 7 کروڑ 14 لاکھ 33 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 16 لاکھ ایک ہزار 88 اموات ہو چکی ہیں۔
دنیا میں کورونا کے 4 کروڑ 96 لاکھ 34 ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہو چکے اور 2 کروڑ ایک لاکھ 98 ہزار سے زائد زیرعلاج ہیں۔
امریکہ میں کورونا کی صورتحال سب سے خوفناک ہے جہاں 3 لاکھ 2 ہزار 750 اموات ہو چکی ہیں اور ایک کروڑ 62 لاکھ 95 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔
بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ 42 ہزار 662 اور 98 لاکھ 28 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔
برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 80 ہزار 453 اور 68 لاکھ 36 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔
روس میں 25 لاکھ 97 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 45 ہزار 893 ہے۔
فرانس میں 23 لاکھ 51 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 57 ہزار 567 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
برطانیہ میں 18 لاکھ 9 ہزار کورونا کیسز اور 63 ہزار 506 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔
اٹلی میں بھی 18 لاکھ 5 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 63 ہزار 387 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
دنیا بھر میں پہلے 50 لاکھ کیسز کا سفر 186 دنوں میں طے ہوا۔ ایک کروڑ سے دو کروڑ کیسز ہونے میں 43 دن لگے۔ اگلے 38 دنوں میں مزید ایک کروڑ کیسز رپورٹ ہوئے۔ 3 کروڑ سے چار کروڑ کا سفر31 دنوں میں طے ہوا۔ چار کروڑ سے پانچ کروڑ کیسز رپورٹ ہونے میں 21 دن لگے۔
آخری ایک کروڑ کیسز صرف اٹھارہ دنوں میں سامنے آئے۔
پہلی ایک لاکھ اموات 89 روز میں رپورٹ ہوئیں۔ 5 جون کو اموات 4 لاکھ کا ہندسہ عبور کرگئیں۔ 20 اگست کو اموات کی تعداد 8 لاکھ ہوگئی۔ چار لاکھ سے آٹھ لاکھ اموات ہونے میں 76 دن لگے۔ 8 لاکھ سے 10 لاکھ اموات 37 دنوں میں سامنے آئیں۔ اگلی دو لاکھ اموات 35 دنوں میں رپورٹ ہوئیں۔ آخری دو لاکھ اموات صرف 24 دنوں میں سامنے آئیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی عرب نے کویت اور بحرین پر حملوں کو ایرانی جارحیت قرار دے دیا
04/June/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
امریکی ایوان نمائندگان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کر لی
04/June/2026 👁️ 40 بار دیکھا گیا
جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملوں میں 10 افراد ہلاک، متعدد زخمی
04/June/2026 👁️ 41 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک
03/June/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
روس کے زیرِ قبضہ یوکرینی علاقے میں بس پر ڈرون حملہ، 8 افراد ہلاک، 11 زخمی
03/June/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
کویت انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ایرانی ڈرون حملہ، ایک بھارتی شہری ہلاک، 70 زخمی
03/June/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8783 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4464 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3192 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2366 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2049 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1861 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C