کورونا وائرس: پنجاب میں سرکاری دفاتر سمیت دیگر مقامات پر ماسک پہننا لازمی قرار
👁️ 79 بار دیکھا گیا
کورونا وائرس: پنجاب میں سرکاری دفاتر سمیت دیگر مقامات پر ماسک پہننا لازمی قرار
لاہور (ڈیلی اردو) پنجاب میں سرکاری دفاتر سمیت دیگر مقامات پر ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا جس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
لاہور میں چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک کی زیر صدارت کیمپ آفس میں اجلاس ہوا جس میں کورونا وائرس کی روک تھام سے متعلق ایس اوپیز پرسختی سے عملدرآمد کرانےکا فیصلہ کیا گیا۔
چیف سیکرٹری نے انتظامیہ اور پولیس کو احکامات جاری کیے کہ ایس اوپیز کی خلاف ورزی کی مرتکب دکانوں اوربازاروں کو فوری بندکردیا جائے۔
چیف سیکرٹری نے ماسک کی پابندی کو لازمی قرار دیتے ہوئے خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانے عائدکرنے اور دکانوں کو سیل کرنےکے بھی احکامات دیے۔
چیف سیکرٹری نے ہدایت کی کہ احتیاطی تدابیرپر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے انتظامی اورپولیس افسران خود فیلڈ میں موجود رہیں۔
صوبائی حکومت نے سرکاری دفاتر میں افسران اور اہلکاروں کا ماسک پہننا بھی لازمی قرار دیا ہے اور اس حوالے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پنجاب میں کورونا کے کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور اب تک تعداد 31 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جب کہ 600 سے زائد اموات ہوچکی ہیں۔
ملک میں کورونا سے مزید 76 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 1729 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 83292 تک پہنچ گئی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدے پر اندرونی اختلافات سامنے آ گئے
13/June/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا چکا، وزیراعظم شہباز شریف
13/June/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے مجوزہ معاہدے کا اسرائیل حصہ نہیں، وزیراعظم نتین یاہو
13/June/2026 👁️ 111 بار دیکھا گیا
بنوں میں ٹارگٹ کلنگ کے دو واقعات، دو پولیس اہلکار ہلاک
13/June/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
ایران کے ساتھ جنگ کے خاتمے پر ’بہترین‘ سمجھوتہ طے پا گیا، امریکی صدر
13/June/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
لکی مروت: مسجد پر خودکش حملے کی کوشش ناکام، حملہ آور مارا گیا، 2 افراد ہلاک
13/June/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8816 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4526 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3257 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2436 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2079 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1884 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C