کویت: ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے 4 افسر گرفتار، 2 فرار
👁️ 258 بار دیکھا گیا
کویت: ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے 4 افسر گرفتار، 2 فرار
کویت سٹی (ڈیلی اردو) کویتی وزارتِ داخلہ کے مطابق سکیورٹی فورسز نے سمندر کے راستے ملک میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے پاسدارانِ انقلاب سے تعلق رکھنے والے چار افسران کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ دو فرار ہو گئے۔
وزارت کے بیان میں کہا گیا ہے کہ کارروائی کے دوران گرفتار افسران سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا، جبکہ جھڑپ میں کویتی مسلح افواج کا ایک اہلکار زخمی ہوا۔
بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز نے مشتبہ افراد کو سمندری راستے سے داخل ہوتے ہوئے روکا، جس کے بعد گرفتاری عمل میں آئی۔
گرفتار افراد میں کرنل امیر حسین عبد محمد زراعی، بحری کرنل عبدالصمد یدالہ قنواتی، بحری کپتان احمد جمشید غلام رضا ذو الفقاری اور بری لیفٹیننٹ محمد حسین سہراب فروغی راد شامل ہیں۔ جبکہ دو افسران فرار ہو گئے، جن میں بحری کپتان منصور قمبری اور کشتی کے انچارج عبدالعلی کاظم سیامری شامل ہیں۔
مزید بتایا گیا کہ گرفتار فوجیوں نے یہ بھی بیان دیا کہ انہیں ایک مخصوص مشن کے تحت بوبیان جزیرے بھیجا گیا تھا، جہاں پہنچنے کے لیے انہوں نے ایک چھوٹی کشتی کرائے پر حاصل کی تھی۔
حکام کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں جبکہ فرار ہونے والے افراد کی تلاش بھی جاری ہے۔
کویتی وزارتِ داخلہ کے مطابق تمام ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
ادھر متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ عبداللہ بن زاید النہیان نے کویت کے بوبیان جزیرے میں ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے اہلکاروں کی دراندازی اور دہشت گردی کی منصوبہ بندی کی کوشش کی شدید مذمت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات اس معاملے میں کویت کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے اور اس کی سلامتی و استحکام کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا۔
دوسری جانب سعودی عرب کی وزارتِ خارجہ نے کویت کے بوبیان جزیرے میں مبینہ طور پر پاسدارانِ انقلاب اسلامی سے تعلق رکھنے والے مسلح گروہ کی دراندازی اور تخریبی منصوبے کی شدید مذمت کی ہے۔
وزارتِ خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام کویت کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی اور خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرہ ہے۔
سعودی عرب نے کویت کے ساتھ مکمل یکجہتی اور ہر سطح پر حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے اقدامات بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ترکیہ: استنبول میں سیکیورٹی اداروں کی کاروائی ،داعش سے مبینہ تعلق رکھنے والا شخص ہلاک
04/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
شام: دمشق میں کارروائی، اسد دور کی معروف میڈیا شخصیت سنال الخضر گرفتار
04/September/2026 👁️ 41 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی باغیوں اور حکومتی فورسز میں شدید لڑائی، 80 سے زائد ہلاکتیں، کئی اہم مقامات پر قبضے اور واپسی
04/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
کشمیر: بھارتی سیکورٹی فورسز کی کاروائی ، ایک دہشتگرد ہلاک
04/September/2026 👁️ 47 بار دیکھا گیا
بلوچستان : پولیس اسٹیشن پر دہشتگردوں کا حملہ، جوابی کارروائی میں 3 حملہ آور ہلاک
04/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
قلات : سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 12 دہشتگرد ہلاک، متعدد ٹھکانے تباہ
04/September/2026 👁️ 44 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15523 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11802 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5065 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C