کینیڈا: فلپائنی ورثے کے میلے میں گاڑی ہجوم پر چڑھ دوڑی، 9 افراد ہلاک
👁️ 75 بار دیکھا گیا
کینیڈا: فلپائنی ورثے کے میلے میں گاڑی ہجوم پر چڑھ دوڑی، 9 افراد ہلاک
(ڈیلی اردو) کینیڈین شہر وینکوور میں فلپائنی ورثے کے میلے میں ایک گاڑی ہجوم پر چڑھ دوڑنے کے سبب نو افراد ہلاک ہوئے۔ یہ بات پولیس کی طرف سے بتائی گئی ہے۔
ويینکوور کی پولیس نے اتوار کو ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ ہفتے کی شب مقامی وقت کے مطابق 8:14 پر ایک فلپائنی میلے لاپو لاپو ڈے فیسٹیول کے دوران اُس وقت پیش آیا جب ایک کار ڈرائیور نے اپنی گاڑی اس فیسٹیول میں شریک عوام کے ہجوم پر چڑھا دی۔
وینکوور کے ایک 30 سالہ باشندے کو جائے وقوعہ سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے کہا ہے کہ محکمہ میجر کرائم سیکشن اس واقعے کی تحقیقات کی نگرانی کر رہا ہے۔ اتوار کی صبح وینکوور کی پولیس نے ایک بیان میں کہا، ”فی الوقت ہمیں یقین ہے کہ یہ واقعہ کوئی دہشت گردانہ سرگرمی نہیں تھا۔‘‘
دریں اثناء سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں دیکھا گیا کہ ایک سکیورٹی گارڈ کے ساتھ سیاہ ہوڈی میں ملبوس ایک نوجوان ایک باڑ کی طرف اپنی پشت کیے ہوئے ہے اور اس کے ارد گرد جمع لوگ چیخ رہے ہیں۔ یہ شخص جو اپنے سر پر ہاتھ رکھے ہوئے ہے کہہ رہا ہے، ” میں معذرت خواہ ہوں۔‘‘
وینکوور کے عبوری پولیس چیف اسٹیو رائے نے ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ اس شخص کو ابتدائی طور پر راہگیروں نے پکڑا اور بعد ازاں اُسے گرفتار کیا گیا تھا۔ اسٹیو رائے نے مذکورہ ویڈیو پر تبصرہ کرنے سے انکار کیا تاہم انہوں نے کہا، ”زیر حراست شخص ایک اکیلا مرد تھا جسے مخصوص حالات کے پس منظر میں پولیس جانتی تھی۔‘‘
وینکوور کے میئر کینتھ سم نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ شہری انتظامیہ مزید معلومات فراہم کرے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا، ”اس ناقابل یقین حد تک مشکل وقت میں ہمارے جذبات و خیالات وینکوور کی فلپائنی کمیونٹی کے تمام متاثرین کے ساتھ ہیں۔‘‘
2021ء میں وینکوور میں فلپائنی ورثے سے تعلق رکھنے والے 38,600 سے زیادہ افراد رہائش پذیر تھے اور شہر کی کُل آبادی کے 5.9 کی نمائندگی کرتے تھے۔ یہ اعداد و شمار کینیڈا کی ایجنسی برائے قومی مردم شماری نے بتائے تھے۔
دریں اثناء کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا، ”آج شام وینکوور میں منعقدہ لاپو لاپو میلے میں ہونے والے ہولناک واقعات کے بارے میں سن کر میں بہت افسردہ ہوں۔‘‘ انہوں نے دلی صدمے کا اظہار کرتے ہوئے متاثرین سے کہا، ”ہم سب آپ کے سوگ میں برابر کے شریک ہیں۔‘‘
وینکوور کے میئر کین سم اور برٹش کولمبیا کے پریمیئر ڈیوڈ ایبی نے بھی ایکس پر اسی طرح کے جذبات کا اظہار کیا ہے۔ ایک عینی شاہد نے سی ٹی وی نیوز کو بتایا کہ اس نے گاڑی کے ہجوم پر چڑھائی سے ذرا دیر پہلے ایک کالے رنگ کی گاڑی کو اس فیسٹیول کے علاقے میں دوڑتے دیکھا تھا۔ وینکوور سن میڈیا نیٹ ورک کے مطابق اس فلپائنی فیسٹیول کے علاقے میں ہزاروں افراد موجود تھے۔
ایک فوڈ ٹرک کے شریک مالک یوزیب وردے نے پوسٹ میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا، ”میں ڈرائیور کو نہیں دیکھ پایا۔ میں نے اپنے فوڈ ٹرک سے باہر نکل کر سڑک کی طرف دیکھا، ہر طرف لوگ پڑے تھے۔‘‘ وردے نے بوجھل آواز میں کہا، ”وہ پورے بلاک سے گزرا اور اُس نے سیدھے لوگوں پر گاڑی چڑھا دی۔‘‘
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ٹانک میں فوجی چیک پوسٹ پر خودکش حملہ، 12 اہلکار ہلاک، 30 زخمی، مزید ہلاکتوں کا خدشہ
24/July/2026 👁️ 430 بار دیکھا گیا
کوہاٹ میں دہشت گردوں کی فائرنگ، کسٹم اہلکار ہلاک، ایک شخص زخمی
24/July/2026 👁️ 307 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
24/July/2026 👁️ 289 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں داعش کا حملہ، سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ ہلاک، ایڈیشنل سیشن جج زخمی
24/July/2026 👁️ 402 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک
23/July/2026 👁️ 513 بار دیکھا گیا
بلوچستان کے تین اضلاع سے سات افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد
23/July/2026 👁️ 505 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8976 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4846 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3718 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3589 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2575 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2328 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C