گرین لینڈ: یورپی ممالک کی فوجی تعیناتی سے کوئی فرق نہیں پڑتا، امریکہ کا دوٹوک مؤقف
👁️ 200 بار دیکھا گیا
گرین لینڈ: یورپی ممالک کی فوجی تعیناتی سے کوئی فرق نہیں پڑتا، امریکہ کا دوٹوک مؤقف
واشنگٹن/برلن (ڈیلی اردو، ڈی پی اے، اے ایف پی، اے پی) جرمنی اور فرانس سمیت متعدد یورپی ممالک کے فوجی جمعرات کے رو زگرین لینڈ پہنچنا شروع ہوئے، جسے انہوں نے ایک تفتیشی (ریکانائسنس) مشن قرار دیا ہے۔
یہ فوجی تعیناتی اور عسکری نقل و حرکت امریکہ اور اس کے یورپی اتحادیوں کے درمیان اس اسٹریٹجک اہمیت کے حامل آرکٹک جزیرے کے مستقبل پر اختلافات کے تناظر میں ہو رہی ہے۔
گرین لینڈ کی آبادی 57 ہزار سے بھی کچھ کم ہے اور یہ مملکتِ ڈنمارک کا ایک نیم خودمختار علاقہ ہے، جبکہ اس کے دفاع اور خارجہ پالیسی کی ذمہ داری ڈنمارک کے پاس ہے۔
یورپی اتحاد کا عندیہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بارہا گرین لینڈ کو حاصل کرنے کی خواہش کا اظہار کر چکے ہیں، اور ان کا کہنا ہے کہ خطے میں روس اور چین کی بڑھتی ہوئی دلچسپی کے باعث یہ جزیرہ امریکی قومی سلامتی کے لیے نہایت اہم ہے۔
اس تناظر میں یورپی ممالک کی جانب سے گرین لینڈ میں فوج کی تعیناتی کے حالیہ مشن کا مقصد یورپی اتحاد کے اظہار کے ساتھ ہی امریکہ کو ایک واضح پیغام بھی دینا ہے۔
ڈنمارک کے نشریاتی ادارے ڈی آر کے مطابق ملک کے وزیرِ دفاع ٹرولس لُنڈ پولسن نے کہا ہے کہ اس اقدام کا مقصد ''ڈنمارک کی جانب سے بڑے پیمانے پر شراکت کے ساتھ ایک زیادہ مستقل فوجی موجودگی قائم کرنا‘‘ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ نیٹو کے کئی ممالک کے فوجی باری باری (روٹیشن سسٹم) کے تحت گرین لینڈ میں تعینات رہیں گے۔
تاہم گرین لینڈ میں امریکہ کے پاس بھی ایک فوجی اڈہ ہے۔
ٹرمپ کے فیصلے پر کوئی اثر نہیں پڑے گا
وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیوٹ نے یورپی ممالک کی جانب سے فوج کی تعیناتی کے مشن کی اہمیت کو کم کرتے ہوئے کہا کہ اس سے صدر ٹرمپ کے فیصلے یا گرین لینڈ کو حاصل کرنے کے ہدف پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔
انہوں نے کہا، “صدر نے اپنی ترجیح بالکل واضح کر دی ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ امریکہ گرین لینڈ کو حاصل کرے۔ ان کے نزدیک یہ ہمارے قومی سلامتی کے بہترین مفاد میں ہے۔”
بدھ کے روز امریکہ، ڈنمارک اور گرین لینڈ کے درمیان امریکی ملکیت کے دعوے پر تنازع حل کرنے کے لیے بات چیت ہوئی تھی، تاہم اس سے کوئی مثبت نتیجہ برآمد نہ ہو سکا۔
ڈنمارک کے وزیرِ خارجہ لارس لوکے راسموسن نے کہا کہ امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو اور نائب صدر جے ڈی وینس کے ساتھ ملاقات میں اس مسئلے پر ''بنیادی اختلافات‘‘ ابھر کر سامنے آئے۔ تاہم فریقین نے مذاکرات جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔
گرین لینڈ کا حصول 'ناقابلِ تصور' ہے
وائٹ ہاؤس نے مزید مذاکرات کے منصوبوں کو ''گرین لینڈ کے حصول سے متعلق معاہدے پر تکنیکی بات چیت‘‘ قرار دیا ہے۔
لیکن راسموسن نے اس بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات چیت دراصل ایک ورکنگ گروپ ہو گا جو ممالک کے درمیان اختلافات دور کرنے کے طریقوں پر غور کرے گا۔
انہوں نے امریکہ کی جانب سے گرین لینڈ کے حصول کے امکان کو بھی مکمل طور پر رد کر دیا۔
انہوں نے سرکاری نشریاتی ادارے ڈی آر کو بتایا، “یہ بالکل ناممکن ہے۔ نہ ڈنمارک میں ہم یہ چاہتے ہیں اور نہ ہی گرین لینڈ میں۔ یہ تمام بین الاقوامی قوانین کے خلاف ہے اور خودمختاری کی خلاف ورزی ہے۔”
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 109 بار دیکھا گیا
ہنگو میں دہشت گردوں کا یو بی ایل بینک پر حملہ، منیجر اور کیشیئر کو اغوا کرلیا
04/August/2026 👁️ 100 بار دیکھا گیا
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 131 بار دیکھا گیا
کراچی میں پولیس اہلکار کی ٹارگٹ کلنگ، اسلحہ بھی لے گئے
04/August/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں داعش کے ٹارگٹڈ حملے میں جے یو آئی کے رہنما مولانا ارشاد عاجز ہلاک
04/August/2026 👁️ 164 بار دیکھا گیا
سوات: کبل پولیس اسٹیشن کے باہر خودکش حملہ، 6 پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد ہلاک، 30 زخمی
03/August/2026 👁️ 175 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9012 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4897 بار دیکھا گیاٹرمپ کا ایران پر ’انتہائی سخت‘ حملوں کا حکم، تہران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا انتباہ
01/August/2026 👁️ 4554 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3760 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3631 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2618 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C