گلگت بلتستان: سی ٹی ڈی کے ساتھ مبینہ مقابلے میں دو افراد کی ہلاکت کیخلاف چلاس میں احتجاج
👁️ 101 بار دیکھا گیا
گلگت بلتستان: سی ٹی ڈی کے ساتھ مبینہ مقابلے میں دو افراد کی ہلاکت کیخلاف چلاس میں احتجاج
اسلام آباد + گلگت (ش ح ط/نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ گلگت بلتستان کے ضلع دیامیر کے علاقے چلاس میں پولیس کی فائرنگ سے مقامی افراد کی ہلاکت کے معاملے پر مظاہرین نے میت رکھ کر سی ٹی ڈی پولیس کے خلاف شدید احتجاج کیا۔
چلاس میں سی ٹی ڈی پولیس کارروائی کے خلاف لواحقین نے شاہراہ قراقرم پر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کارروائی میں مرنے والا اظہار اللہ طالب علم تھا۔
مظاہرین نے کہا کہ پولیس نے غلط اطلاع پر چھاپہ مارا، اس واقعے کی تحقیقات کی جائے۔
دوسری جانب پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ گزشتہ رات سی ٹی ڈی نے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تھا، ملزمان کی فائرنگ سے 5 اہلکار ہلاک اور 5 زخمی ہوئے تھے۔ پولیس نے مزید کہا کہ سی ٹی ڈی کی جوابی فائرنگ سے 2 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
ہلاک ہونے والوں میں ایس ایچ او/ انسپکٹر سہراب، کانسٹیبل جنید علی، شکیل، اشتیاق احمد اور غلام مرتضیٰ شامل ہیں جبکہ زخمی ہونے والوں میں سی ٹی ڈی کا انسپکٹر نبی جان، کانسٹیبل شکر، ہدایت کریم، شان اور محمد علی شامل ہیں، فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جن کی تلاش کیلئے کوششیں جاری ہیں۔
مقامی حکام کا کہنا ہے کہ گلگت سے آئی سی ٹی ڈی کی ٹیم نے مقامی پولیس کو اطلاع دیے بغیر رات گئے رونئی محلے میں ایک گھر پر مفرور ملزمان کی موجودگی کے شبے میں چھاپہ مارا۔ اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں پانچ اہلکار اور دو شہری اظہار اللہ اور بشارت اللہ بھی مارے گئے۔
واقعہ میں پانچ اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں انسپکٹر نبی جان، کانسٹیبل شکر، ہدایت کریم، شان اور محمد علی شامل ہیں۔
سوشل میڈیا پر ایک پروفیسر طاہر ملک نامی شخص نے ٹویٹ کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ اظہار اللہ نمل یونیورسٹی میں میرا شاگرد تھا اسے میں نے مودب پرامن اور سنجیدہ طالب علم پایا ان کا ذاتی کاروبار ہے کل رات گلگت سی ٹی ڈی پولیس نے گھر میں گھس کر دہشت گرد قرار دے کر قتل کردیا واقعہ کی جوڈیشل انکوائری ہونی چاہئے۔
اظہار اللہ نمل یونیورسٹی میں میرا شاگرد تھا اسے میں نے مودب پرامن اور سنجیدہ طالب علم پایا ان کا ذاتی کاروبار ھے کل رات گلگت سی ٹی ڈی پولیس نے گھر میں گھس کر دھشتگرد قرار دے کر قتل کردیا واقعہ کی جوڈیشل انکوائری ھونی چاھئے. pic.twitter.com/qCfnjK0jVB
— Tahir Naeem Malik (@TahirNaeemMalik) July 28, 2020
ایک اور صارف روشن دین کا کہنا تھا کہ سانحہ چلاس میں نمل یونیورسٹی کا طالب علم اظہار کو ناحق قتل کر کہ دہشت گردی دیکھانے کے خلاف آج رات 8 بجے ٹویٹر پر ٹرینڈ چلایا جائے گا۔ تمام حق پرست خدا ترس احباب سے گزارش ہے کہ اس ٹرینڈ میں ہمارا ساتھ دیں۔
ضروری اعلان::
سانحہ چلاس میں نمل یونیورسٹی کا طالب علم اظہار کو ناحق شہید کر کہ دہشت گردی دیکھانے کے خلاف اج رات 8 بجے ٹویٹر پر ٹرینڈ چلایا جائے گا۔تمام حق پرست خدا ترس احباب سے گزارش ہے کہ اس ٹرینڈ میں ہمارا ساتھ دیں
واقع کی پوری تفصیل میری وال پر موجود ہے#JusticeforAzhar pic.twitter.com/WSyVB2zlKA— Roshan Din Diameri (@Rohshan_Din) July 28, 2020
شہریوں نے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ واقعہ کی شفاف تحقیقات کی جائے اور غفلت برتنے والے اور واقعہ میں ملوث افراد کیخلاف سخت کارروائی کی جائے۔
#چلاس_پولیس_گردی۔
اظہار الحق طالب علم نمل یونیورسٹی اسلام اباد کے خلاف پورے پاکستان میں کوئی ایف آئی ار درج نہیں۔مگر چلاس میں پولیس نے رات کو گھر گھس کر شہید کر دیا۔
دیامر کی عوام اس ظلم پر خاموش نہیں رہےگی۔#jisticeforazhar— karim (@GilgitiKarim) July 28, 2020
نگران وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے آئی جی سے پولیس پارٹی پر حملے کی رپورٹ طلب کرلی ہے، میر افضل خان کا کہنا ہے کہ واقعے میں ہلاک پولیس کے جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں، ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
مہمند میں پولیس گاڑی پر دہشت گردوں کی فائرنگ، افسر سمیت 2 اہلکار ہلاک
03/July/2026 👁️ 38 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں امریکی مداخلت پر فیصلہ کن اور فوری جواب دینگے، ایرانی فوج
02/July/2026 👁️ 25 بار دیکھا گیا
بنوں میں دہشت گردوں نے گرلز اسکول کو بم سے اڑا دیا
02/July/2026 👁️ 38 بار دیکھا گیا
روس کا یوکرین پر بیلسٹک، کروز میزائلوں اور ڈرونز سے حملہ، 20 افراد ہلاک
02/July/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
نوشہرہ: اکوڑہ خٹک میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، خودکش جیکٹ برآمد
02/July/2026 👁️ 37 بار دیکھا گیا
شام: دمشق میں دھماکا، 7 افراد ہلاک اور 16 زخمی
02/July/2026 👁️ 37 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8880 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4671 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3499 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2496 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2254 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1945 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C