15/June/2024

گلگت بلتستان: لائن آف کنٹرول کے نزدیک کھلونا بم پھٹنے سے 14 سالہ لڑکا ہلاک، والد اور بہن زخمی

👁️ 28 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
گلگت بلتستان: لائن آف کنٹرول کے نزدیک کھلونا بم پھٹنے سے 14 سالہ لڑکا ہلاک، والد اور بہن زخمی

گلگت بلتستان: لائن آف کنٹرول کے نزدیک کھلونا بم پھٹنے سے 14 سالہ لڑکا ہلاک، والد اور بہن زخمی

بلتستان سٹی (ڈیلی اردو) پاکستان کے زیر انتظام گلگت بلتستان کے ضلع کھرمنگ کے سرحدی گاؤں ہرگھوسال میں کھلونا بم پھٹنے سے 14 سالہ لڑکا ہلاک جبکہ اس کی بہن اور والد زخمی ہو گئے۔

ایس پی کھرمنگ نے بتایا کہ فیصل کے والد اور بہن گلگت بلتستان کے ضلع کھرمنگ کے گائوں ہرگھوسال کے رہائشی ہیں، فیصل اپنے والد اور بہن کے ساتھ مویشی چرانے قریبی نالے پر گیا تھا۔

ایس پی کھرمنگ کے مطابق فیصل نے کھیلنے کے لئے کھلونا بم جیسے ہی اٹھایا، وہ پھٹ گیا، بم پھٹنے سے فیصل موقع ہی پر دم توڑ گیا، والد اور بہن کو معمولی زخم آئے۔

پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے جائے وقوعہ کا معائنہ کرکے شواہد اکٹھے کئے۔

ایس پی کھرمنگ کے مطابق پولیس کو ایسی کوئی چیز نہیں ملی جسے فرانزک جانچ کے لئے بھیجا جاسکے۔ اس علاقے میں چند روز کے دوران کھلونا بم پھٹنے کے 6 واقعات رونما ہوئے ہیں جن میں متعدد بچے زخمی ہوئے ہیں۔ بھارت کے زیرِ انتظام کارگل اور کھرمنگ بارڈر پاکستان اور بھارت کے درمیان کنٹرول لائن ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C