گلگت بلتستان میں واپڈا کے دو افسران کو پاکستانی طالبان نے اغوا کرلیا
👁️ 370 بار دیکھا گیا
گلگت بلتستان میں واپڈا کے دو افسران کو پاکستانی طالبان نے اغوا کرلیا
اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاکستان کے زیرِ انتظام گلگت بلتستان کے ضلع دیامر سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے وابستہ عسکریت پسندوں نے واپڈا کے دو افسران کو اغوا کر لیا ہے۔ واقعہ ہفتے کے روز تھور وادی کے علاقے گبر میں پیش آیا جو دیامر بھاشا ڈیم کے تعمیراتی مقام کے قریب واقع ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق دونوں مغوی افسران کا تعلق پنجاب سے ہے اور وہ دیامر بھاشا ڈیم منصوبے پر تعینات تھے۔
پولیس کے مطابق ہفتے کو چھٹی کے دن دونوں افسران اپنے چھ مقامی ساتھیوں کے ہمراہ خریداری کے لیے تھور کے علاقے گبر گئے تھے، جہاں مسلح عسکریت پسندوں نے انہیں روک کر اغوا کر لیا اور قریبی پہاڑی علاقے کی جانب لے گئے۔
ذرائع کے مطابق یہ علاقہ پہلے سے ہی عسکریت پسندوں کے ٹھکانے کے طور پر جانا جاتا ہے، جہاں سے ماضی میں بھی اس نوعیت کی کارروائیاں ہو چکی ہیں۔ رواں سال اگست میں تھور کے قریب قراقرم ہائی وے پر ایک چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے گلگت بلتستان اسکاؤٹس کے دو اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوا تھا۔
ایک سرکاری اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ مغوی افسران کی محفوظ بازیابی کے لیے مقامی مذہبی رہنماؤں کو مذاکراتی عمل میں شامل کیا گیا ہے۔ اب تک تین دور مذاکرات ہو چکے ہیں تاہم عسکریت پسندوں نے کچھ مطالبات پیش کیے ہیں جن کی تفصیلات ظاہر نہیں کی گئیں۔
دوسری جانب تھور وادی کے مقامی باشندوں نے اتوار کو ایک جرگہ منعقد کیا جس میں اغوا کے واقعے کی شدید مذمت کی گئی۔ جرگے میں بڑی تعداد میں مقامی افراد نے شرکت کی اور متفقہ طور پر ایک قرارداد منظور کی گئی جس میں واضح کیا گیا کہ اس واقعے کا تھور کے عوام سے کوئی تعلق نہیں۔
قرارداد میں کہا گیا کہ یہ ایک انفرادی کارروائی ہے جس کی مقامی آبادی شدید مذمت کرتی ہے۔ جرگے میں حکومت اور انتظامیہ سے اپیل کی گئی کہ وہ بے گناہ شہریوں کو ہراساں نہ کرے بلکہ ملوث عناصر کو گرفتار کر کے قانون کے مطابق سزا دے۔ قرارداد میں مزید کہا گیا کہ حکومت ان دہشت گردوں کے خلاف سخت ترین کارروائی کرے تاکہ آئندہ کوئی اس قسم کی حرکت کرنے کی جرات نہ کرے۔
پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں تلاش اور گھیراؤ کی کارروائیاں شروع کر دی ہیں جبکہ داخلی و خارجی راستوں کو بند کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق مغوی افسران کی محفوظ رہائی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عراق میں ایرانی مسلح گروہوں کا ہتھیار ڈالنے کا اعلان
14/June/2026 👁️ 127 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے لبنان پر حملے جاری، 24 علاقوں کیلئے انخلا کا حکم
14/June/2026 👁️ 169 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ساتھ امن معاہدے پر اتوار کو دستخط ممکن نہیں، ایران
14/June/2026 👁️ 112 بار دیکھا گیا
ایران کے ساتھ معاہدہ اتوار کو دستخط ہوگا، امریکی صدر ٹرمپ
14/June/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
دفاعی بجٹ 3 ہزار ارب روپے تک پہنچ گیا، تین برس میں 878 ارب کا اضافہ
14/June/2026 👁️ 118 بار دیکھا گیا
بھارت نے لیفٹیننٹ جنرل دھیرج سیٹھ کو نیا چیف آف آرمی اسٹاف مقرر کر دیا
14/June/2026 👁️ 195 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8817 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4534 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3259 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2441 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2081 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1885 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C