ہالینڈ: یوٹریکٹ میں میٹرو بس پر فائرنگ سے ایک شخص ہلاک، متعدد افراد زخمی
👁️ 94 بار دیکھا گیا
ہالینڈ: یوٹریکٹ میں میٹرو بس پر فائرنگ سے ایک شخص ہلاک، متعدد افراد زخمی
ایمسٹر ڈیم (نیوز ڈیسک) ہالینڈ کے وسطی شہر یوٹریکٹ میں مسافر ٹرام پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ہالینڈ کے وسطی شہر میں مسافروں کو لے جانے والی ٹرام پر نامعلوم شخص نے اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک شخص کی ہلاکت اور متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
پولیس نے عینی شاہد کے حوالے سے بتایا ہے کہ ٹرام پر نامعلوم شخص نے فائرنگ کی اور کار میں فرار ہوگیا، جس کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ واقعہ میں دہشت گردی کا عنصر خارج از امکان نہیں۔ فائرنگ کے واقعے میں جانی یا مالی نقصان سے متعلق مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز نے ٹرام اسٹیشن کا گھیراؤ کرلیا، جب کہ ریسکیو ٹیم کو بھی جائے وقوعہ پر روانہ کردیا گیا ہے،ریسکیو ٹیم میں طبی سہولیات سے لیس 3 ہیلی کاپٹر بھی شامل ہیں۔ قریبی اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
ٹرام اسٹیشن کے اطراف رہنے والے افراد کو گھر سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے جب کہ زخمیوں کو ایمبولینس کے ذریعے قریبی اسپتال لایا گیا ہے۔ مسافروں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جا رہا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عراق میں ایرانی مسلح گروہوں کا ہتھیار ڈالنے کا اعلان
14/June/2026 👁️ 140 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے لبنان پر حملے جاری، 24 علاقوں کیلئے انخلا کا حکم
14/June/2026 👁️ 183 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ساتھ امن معاہدے پر اتوار کو دستخط ممکن نہیں، ایران
14/June/2026 👁️ 119 بار دیکھا گیا
ایران کے ساتھ معاہدہ اتوار کو دستخط ہوگا، امریکی صدر ٹرمپ
14/June/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
دفاعی بجٹ 3 ہزار ارب روپے تک پہنچ گیا، تین برس میں 878 ارب کا اضافہ
14/June/2026 👁️ 126 بار دیکھا گیا
بھارت نے لیفٹیننٹ جنرل دھیرج سیٹھ کو نیا چیف آف آرمی اسٹاف مقرر کر دیا
14/June/2026 👁️ 209 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8817 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4534 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3259 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2441 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2081 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1885 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C