ہمارا واسطہ عیار دشمن سے، تدبر سے کام لینا ہوگا، اپوزیشن لیڈر شہباز شریف
👁️ 108 بار دیکھا گیا
ہمارا واسطہ عیار دشمن سے، تدبر سے کام لینا ہوگا، اپوزیشن لیڈر شہباز شریف
اسلام آباد(ویب ڈیسک) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں اہم موڑ ہے، ہمارا عیار دشمن سے ہمارا واسطہ ہے، ہمیں اجتماعی بصیرت اور تدبر سے کام لینا ہوگا۔
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں میاں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سرحدوں کی خلاف ورزی سنگین جرم ہے۔ چار کلومیٹر بھارتی جہاز ہماری سرحد کے اندر آئے۔ 1971ء کے بعد پاکستان کی سرحدوں کی خلاف ورزی کی گئی لیکن پاکستان کے شاہینوں نے فوری موثر کارروائی کر کے 1965ء کی جنگ کی یاد تازہ کر دی۔
پاک فضائیہ کے جواب نے ہمارا سر فخر سے بلند کر دیا۔ اس کامیابی پر ہماری بہادر مسلح افواج، پاک فضائیہ کے افسر اور جوان قوم کی تحسین کے حقدار ہیں۔ اپنے خطاب میں شہباز شریف نے کہا کہ کون نہیں جانتا کہ نریندر مودی دہشت گرد ہیں ۔
انہوں نے نریندر مودی نے گجرات میں ہزاروں مسلمانوں کو شہید کیا تھا۔بھارتی وزیراعظم کو۔انسانیت کا قصائی بھی کہا گیا۔ ان کےاقتدارمیں آتے ہی کشمیر کی وادی خون سے اور زیادہ سرخ ہو۔چکی ہے۔
اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ بھارت نے تمام وعدوں کو پس پشت ڈال دیا ہے اور کشمیریوں کو حق خودارادیت کا وعدہ پورا نہیں کیا۔ مسلمانوں کی جب بات آئے تو عالمی طاقتیں خاموش رہتی ہے۔ بوسنیا میں میں بچوں اور بیٹیوں کو شہید کیا گیا اور عالمی ضمیر سو رہا تھا۔
ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے بھی پاکستان نے انڈیا کے ساتھ تین جنگیں لڑیں اور اس کے بعد ہر قسم کی دہشت گردی کا مقابلہ کیا۔ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں ہمارے ستر ہزار لوگ شہید ہوئے۔ دنیا کے کسی ملک میں اتنی شہادتیں نہیں ہوئیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ٹرمپ کی ایران کے حساس جوہری مقام کو نشانہ بنانے کی دھمکی، روس یوکرین جنگ پر بھی سفارتی کوششیں تیز
05/September/2026 👁️ 2 بار دیکھا گیا
شابان وادی میں ڈرون حملہ، ٹی ٹی پی پشین کا مبینہ گورنر 2 ساتھیوں سمیت ہلاک
05/September/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
بلوچستان : سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 36 دہشتگرد ہلاک، متعدد ٹھکانے تباہ
05/September/2026 👁️ 47 بار دیکھا گیا
میجر جنرل فیصل نصیر نیکٹا کے نیشنل کوآرڈینیٹر مقرر، تقرری 3 سال کے لیے ہوگی
04/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں کل کرفیو، بازار اور اہم شاہراہیں بند رہیں گی
04/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
ترکیہ: استنبول میں سیکیورٹی اداروں کی کاروائی ،داعش سے مبینہ تعلق رکھنے والا شخص ہلاک
04/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15523 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11805 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5065 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C