ہنگو میں پولیس چیک پوسٹ پر شدت پسندوں کا حملہ، تین اہلکار ہلاک
👁️ 241 بار دیکھا گیا
ہنگو میں پولیس چیک پوسٹ پر شدت پسندوں کا حملہ، تین اہلکار ہلاک
ہنگو (ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبرپختونخوا کے ضلع ہنگو میں پولیس چیک پوسٹ پر شدت پسندوں کے حملے میں تین پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔ یہ حملہ ہنگو کے علاقے شاہو روڈ پر واقع پولیس چیک پوسٹ پر ہوا۔
ضلعی پولیس آفیسر (ڈی پی او) خان زیب مہمند نے بی بی سی کو تصدیق کی ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں تین پولیس اہلکار شامل ہیں۔
ڈی پی او کا کہنا ہے کہ حملے کے فوراً بعد پولیس نے جوابی کارروائی شروع کر دی تھی اور علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے آئی جی پولیس سے واقعے کی فوری رپورٹ طلب کر لی ہے۔ انھوں نے جائے وقوعہ پر اضافی نفری بھیجنے اور زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت بھی جاری کی ہے۔
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا اور ایسے بزدلانہ حملے عوام اور سکیورٹی فورسز کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔
سہیل آفریدی نے مزید کہا کہ صوبہ دہشت گردی کے خلاف جنگ مزید مضبوط عزم کے ساتھ جاری رکھے گا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پشاور میں شمشتو چوکی پر بارودی مواد سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
29/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، ٹی ٹی پی کے 6 دہشتگرد ہلاک
29/September/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
یمن : باب المندب کے قریب اہم حوثی کمانڈر سفیان الحمیری ہلاک
28/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
حماس سربراہ کا پہلا انٹریو: یمن صورتحال پر ثالثی کی پیشکش، دونوں فریقین سے مذکرات پر زور
28/September/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
شام: درعا میں دستی بم کے دھماکے سے خاتون ہلاک، شوہر شدید زخمی
28/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
28/September/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26343 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15589 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11876 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9205 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7480 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5309 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C