یمن : حوثی باغیوں پر شہری کو گرفتاری کے بعد فائرنگ کرکے ہلاک کرنے کا الزام
👁️ 134 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی باغیوں پر شہری کو گرفتاری کے بعد فائرنگ کرکے ہلاک کرنے کا الزام
صنعاء (ڈیلی اردو) یمن کی ایک حقوق تنظیم نے ایران نواز حوثی باغیوں پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے صوبہ الجوف میں ایک شہری کو گرفتاری کے لیے خود کو ان کے حوالے کرنے کے باوجود فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔
’’منظمہ عدالہ للحقوق والتنمیہ‘‘ کے مطابق محمد عبداللہ اللاغب نامی شہری کو حوثی سکیورٹی اہلکاروں نے تعاقب اور فائرنگ کے بعد اس وقت نشانہ بنایا جب وہ زخمی حالت میں ایک شہری کے خیمے میں موجود اپنے اہل خانہ کے پاس پہنچا تھا۔
تنظیم کے بیان کے مطابق محمد عبداللہ اپنے بھائی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سفر کررہا تھا کہ ایک سکیورٹی چیک پوسٹ پر انہیں روکنے کی کوشش کی گئی۔ بعد ازاں صورتحال تعاقب اور فائرنگ تک پہنچ گئی، جس کے دوران محمد عبداللہ زخمی ہوگیا اور ایک شہری کے خیمے میں پناہ لے لی۔
حقوق تنظیم کا کہنا ہے کہ حوثی اہلکاروں نے خیمے کو گھیرے میں لے کر اسے باہر آنے کا کہا۔ الزام کے مطابق شہری کے خود کو اہلکاروں کے حوالے کرنے کے بعد بھی اس پر براہ راست فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔ تنظیم کے مطابق واقعہ خواتین اور بچوں کی موجودگی میں پیش آیا۔
حقوق تنظیم نے اس واقعے کو شہری کے حقِ زندگی کی سنگین خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے واقعے کی فوری اور آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ ذمہ دار اہلکاروں کی شناخت کرکے ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے اور انہیں احتساب سے بچنے کا موقع نہ دیا جائے۔
تنظیم کے مطابق واقعے کے اثرات متاثرہ خاندان اور موقع پر موجود افراد کے لیے گہرے انسانی اور نفسیاتی نتائج کا باعث بن سکتے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عاصم منیر کی تہران میں اہم ملاقاتیں، ایران کا افزودہ یورینیم بیرون ملک منتقل کرنے سے انکار، آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے امریکی اقدامات پر زور
20/October/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
نیتن یاہو کا ایرانی حکومت کے خاتمے پر اصرار، ٹرمپ سے متعدد بار گفتگو کا دعویٰ
20/October/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
عراق: کرکوک میں داعش کے حملوں میں اضافہ، سکیورٹی خلا سے فائدہ اٹھانے کا خدشہ، ماہرین نے خبردار کردیا
20/October/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کے دفاع کے لیے برطانیہ کے ٹائفون لڑاکا طیارے تعینات کرنے کا اعلان
20/October/2026 👁️ 51 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی ایم کیو 9 ڈرون مار گرانے کا دعویٰ
20/October/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
نوشکی میں انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائی، 5 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 3 زخمی
20/October/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26388 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15624 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11919 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9274 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7532 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5486 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C