یمن تنازع: پاکستان کا سعودی عرب سے مکمل اظہارِ یکجہتی
👁️ 316 بار دیکھا گیا
یمن تنازع: پاکستان کا سعودی عرب سے مکمل اظہارِ یکجہتی
اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاکستان نے یمن میں دوبارہ تشدد بڑھنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان کے دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’پاکستان ایسے کسی بھی اقدام کی سخت مخالفت کرتا ہے جو صورتحال کو مزید سنگین بنائیں، امن کی کوششوں کو نقصان پہنچائیں اور یمن سمیت پورے خطے کے امن کو استحکام کو خطرے میں ڈالیں۔‘
بیان میں سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اس کی سکیورٹی کے بارے میں اپنی غیر متزلزل وابستگی بھی دہرائی گئی۔
بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ یمن کے مسئلے کا حل مکالمے اور سفارت کاری ہی کے ذریعے ممکن ہے۔
دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں یہ امید بھی ظاہر کی گئی کہ یمن کے عوام اور علاقائی طاقتیں مل کر ایک جامع اور پائیدار تصفیے کی جانب بڑھیں گی، جو خطے کے استحکام کو یقینی بنائے گا۔
دوسری جانب پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے آج شام سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلیفون پر گفتگو بھی کی۔
وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق شہباز شریف نے مختلف چیلنجز کے تناظر میں امتِ مسلمہ کے درمیان اتحاد اور ہم آہنگی برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔
بیان کے مطابق سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے علاقائی امن و استحکام کو برقرار رکھنا ناگزیر ہے۔
یاد رہے کہ گذشتہ روز سعودی عرب کی سربراہی میں قائم اتحاد کی جانب سے یمن میں کیے گئے ایک فضائی حملے میں متحدہ عرب امارات سے آنے والے مبینہ ہتھیاروں اور فوجی گاڑیوں کو نشانہ بنانے کے بعد سعودی عرب نے مطالبہ کیا تھا کہ یو اے ای یمنی حکومت کی درخواست پر عمل کرتے ہوئے 24 گھنٹے میں اپنی افواج یمن سے واپس بُلائے۔
اس پر ردعمل دیتے ہوئے اگرچہ یو اے ای نے تمام الزامات کی تردید کی تھی تاہم اپنی افواج واپس بلانے کا اعلان کیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں : ڈومیل میں سیکیورٹی آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک، 4 آئی ای ڈیز ناکارہ
04/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
ایرانی حکومت کا خاتمہ اسرائیل کا اہم ہدف، نظام کمزور ہوچکا ہے، جلد گرا سکتے ہیں: نیتن یاہو
04/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
کوئٹہ کینٹ میں پولیس اہلکاروں کے داخلے پر مبینہ پابندی ، کینٹ پاس طلب
03/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی : نامعلوم افراد کی فائرنگ جے یو آئی رہنما ہلاک
03/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
یمن: تعز میں شدید لڑائی، حوثی باغیوں کی کئی محاذوں پر پیش قدمی، حکومتی فورسز کا جوابی حملہ
03/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15522 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11802 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5064 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C