یمن: عدن ایئرپورٹ کے قریب دھماکا، 12 افراد ہلاک، 25 زخمی
👁️ 21 بار دیکھا گیا
یمن: عدن ایئرپورٹ کے قریب دھماکا، 12 افراد ہلاک، 25 زخمی
صنعا (ڈیلی اردو) یمن کے عارضی دارالحکومت عدن میں ایئرپورٹ کے قریب دھماکے سے 12 افراد ہلاک ہوگئے۔
خبرایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق یمنی عہدیدار کا کہنا تھا کہ عدن ایئرپورٹ کے قریب دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 12 شہری ہلاک ہوئے اور 25 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔
شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر انہوں نے بتایا کہ دھماکے کی وجہ تاحال معلوم نہ ہوسکی جبکہ ایک اور سیکیورٹی عہدیدار نے ہلاکتوں کی تصدیق کی۔
اس سے قبل رواں ماہ کے شروع میں عدن کے گورنر کو کار بم دھماکے کے ذریعے نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تاہم وہ بچ گئے لیکن 6 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
عدن ایئرپورٹ کے قریب ہونے والے دھماکے کی فوٹیجز میں لوگوں کو لاشیں اٹھاتےہوئے دیکھایا گیا جبکہ فائر فائٹرز آگ بجھاتے نظر آرہے تھے۔
واضح رہے کہ یمن کی عالمی سطح پر تسلیم شدہ حکومت نے 2014 میں دارالحکومت صنعا سے عدن منتقل کردیا تھا، جس کی وجہ حوثی باغیوں اور حکومتی فورسز کے درمیان جھڑپیں تھیں۔
بعد 2015 میں سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحادیوں میں یمن میں مداخلت کرکے باغیوں کے خلاف کارروائی شروع کی تھی اور باقاعدہ جنگ کا آغاز ہوا تھا۔
حکام کا کہنا تھا کہ آج ہونے والے دھماکے کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ کی جانب سے تسلیم نہیں کی گئی ہے۔
گزشتہ برس دسمبر میں بھی عدن ایئر پورٹ کے قریب بدترین حملہ ہوا تھاجس میں کابینہ کے اراکین کو نشانہ بنایا گیا تھا جس کے بعد یہ حملہ بدترین حملہ کہا جارہا ہے۔
گزشتہ برس ہونے والے حملے میں ہلال احمر کی انٹرنیشنل کمیٹی کے تین اراکین سمیت 26 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوئے تھے۔
اس حملے میں کابینہ کے تمام اراکین محفوظ رہے تھے اور چند وزرا نے اس حملے کی ذمہ داری حوثی باغیوں پر عائد کی تھی۔
خیال رہے کہ سعودی سربراہی میں قائم فوجی اتحادی کی حمایت یافتہ اور بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ یمنی حکومت اور حوثی باغیوں کے درمیان 2014 سے اس وقت سے جنگ جاری ہے جب باغیوں نے دارالحکومت صنعا پر قبضہ کیا تھا۔
2019 میں حوثیوں نے کہا تھا کہ انہوں نے العند میں فوجی پریڈ کے دوران ڈرون حملے کیے۔
طبی و حکومتی ذرائع نے کہا تھا کہ واقعے میں اعلیٰ عہدوں پر فائز انٹیلیجنس حکام سمیت تقریباً 6 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
اس حملے میں 11 افراد زخمی ہوئے تھے جن میں یمن کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف میجر جنرل صلح الزندانی بھی شامل تھے جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کرگئے۔
سرکاری فورسز کی جانب سے اگست 2015 میں العند کا دوبارہ قبضہ حاصل کیا گیا تھا جب انہوں نے سعودی زیر قیادت اتحاد کی مدد سے جنوب میں باغیوں سے علاقہ واپس لیا تھا۔
اتوار کو ہونے والا حملہ دسمبر کے بعد ہونے والے ہلاکت خیز حملوں میں سے ایک تھا جب کابینہ اراکین کو نشانہ بنانے کے لیے کیے گئے دھماکوں نے عدن ایئرپورٹ کو لرزا دیا تھا۔
اس واقعے میں بین الاقوامی کمیٹی ریڈ کراس کے 3 اراکین اور ایک صحافی سمیت 26 اراکین ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے تھے دھماکے اس وقت ہوئے جب وزرا جنوبی شہر میں طیارے سے اترے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران کا امریکی فوجی اڈوں پر میزائل حملوں کا دعویٰ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی
12/July/2026 👁️ 109 بار دیکھا گیا
شام میں اسرائیلی فوج کا سرچ آپریشن
12/July/2026 👁️ 112 بار دیکھا گیا
امریکہ کا ایران پر حملوں کا تیسرا مرحلہ شروع، متعدد علاقوں میں دھماکے
12/July/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں دہشت گردوں کی فائرنگ، ایف سی اہلکار ہلاک
12/July/2026 👁️ 112 بار دیکھا گیا
مجتبیٰ خامنہ ای کا علی خامنہ ای کی ہلاکت کا بدلہ لینے کا عزم، ٹرمپ کی ایران کو سخت تنبیہ
12/July/2026 👁️ 123 بار دیکھا گیا
بنوں پولیس کا 40 مطلوب دہشت گردوں پر کروڑوں روپے انعام کا اعلان
12/July/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8923 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4755 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3538 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2535 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2284 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1973 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C