یمن میں بارودی سرنگوں اور کلسٹر بم دھماکوں میں 11 افراد ہلاک، 38 زخمی
👁️ 24 بار دیکھا گیا
یمن میں بارودی سرنگوں اور کلسٹر بم دھماکوں میں 11 افراد ہلاک، 38 زخمی
صنعاء (ڈیلی اردو) یمن میں 11 افراد بارودی سرنگوں اور کلسٹر بموں کے دھماکوں میں مارے گئے ہیں۔
المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق یمن میں بارودی سرنگوں کو صاف کرنے والے مرکز کی رپورٹ کے مطابق نومبر کے مہینے میں سعودی اتحاد کی جانب سے بچھائی جانے والی بارودی سرنگوں اور کلسٹر بموں کے پھٹ جانے سے 11 ہلاک اور 38 زخمی ہوئے۔
رواں سال کے شروع سے اب تک بارودی سرنگوں اور کلسٹر بموں کے دھماکوں سے 230 یمنی شہری ہلاک اور 462 زخمی ہوئے ہیں۔
دوسری جانب بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنانے والے یمنی مرکز نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں کہا ہے کہ اب تک 200 سے زائد بچے سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کی بچھائی ہوئی بارودی سرنگوں کی زد میں آکر اپنی جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔
اس وقت یمن میں لاکھوں بچے غذا، تعلیم اور صحت کے اپنے ابتدائی ترین حقوق سے محروم ہیں اور ان کے رنج و غم میں سعودی اتحاد کی بچھائی ہوئی بارودی سرنگوں اور ان کے سروں پر گرنے والے بمبوں نے اور زیادہ شدت پیدا کر دی ہے۔
رپورٹ میں مزید آیا ہے کہ اقوام متحدہ گزشتہ آٹھ برسوں کے دوران یمن کے خلاف جنگ اور محاصرے کا خاتمہ کروانے میں ناکام رہا اور نتیجہ یہ ہوا ہے کہ رواں سال کے دوران کم از کم 145 بچے سعودی اتحاد کی بارودی سرنگوں اور بمبوں کی زد پر آکر موت کی نیند سو گئے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں نادرا کی موبائل وین پر مسلح افراد کی فائرنگ
21/July/2026 👁️ 278 بار دیکھا گیا
تجارتی جہازوں پر حملہ کیا تو طاقت سے جواب دینگے، سعودی فوجی اتحاد کی حوثیوں کو وارننگ
21/July/2026 👁️ 360 بار دیکھا گیا
ایران میں سرکردہ سنی عالم محمد انور ریگی فائرنگ سے ہلاک
21/July/2026 👁️ 707 بار دیکھا گیا
روسی دارالحکومت ماسکو پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، 400 سے زائد ڈرونز استعمال، جنگ میں نئی شدت
21/July/2026 👁️ 618 بار دیکھا گیا
نوشہرہ میں امن جرگہ کے رہنما اعجاز خان ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک، تحقیقات شروع
21/July/2026 👁️ 230 بار دیکھا گیا
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 325 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8964 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4815 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3576 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3486 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2567 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2320 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C