یمن میں حوثی ملیشیا کے ٹھکانوں پر مزید امریکی حملے
👁️ 65 بار دیکھا گیا
یمن میں حوثی ملیشیا کے ٹھکانوں پر مزید امریکی حملے
واشنگٹن (ڈیلی اردو/رائٹرز/اے پی/ڈی پی اے) امریکی سینٹرل کمان نے کہا ہے کہ اس نے اتوار کو بھی یمن میں حوثیوں کے خلاف مزید حملے کیے ہیں۔ تازہ ترین فوجی حملے امریکہ اور برطانیہ کی جانب سے حوثی اہداف پر کیے جانے والے حملوں کے ایک روز بعد ہوئے ہیں۔
امریکی سینٹرل کمان (سینٹ کوم) نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اتوار کے روز ایک بیان میں کہا کہ یمن میں حوثی میزائلوں کے خلاف مزید حملے کیے گئے ہیں۔ سینٹ کوم نے کہا کہ امریکی افواج نے زمین سے حملہ کرنے والے کروز میزائل اور چار جہاز شکن میزائلوں کو تباہ کردیا جو “بحیرہ احمر میں بحری جہازوں پر حملے کرنے کے لیے تیار تھے۔”
یہ تازہ ترین فوجی کارروائی حوثیوں کے ٹھکانوں پر امریکہ اور برطانیہ کے حملے کے ایک دن بعد ہوئی ہے۔ اتوار کے روز کی جانے والی کارروائی میں حوثیوں کے کم از کم 36 اہداف کو نشا نہ بنایا گیا۔
امریکہ کا کہنا ہے کہ یہ تمام کارروائیاں بحیرہ احمر میں فوجی اور تجارتی بحری جہازوں پر ایران کے حمایت یافتہ حوثی گروپ کے مسلسل حملوں کے بعد ہوئی ہیں۔
حوثیوں کے حملوں نے بڑی شپنگ کمپنیوں کو اس آبی گزرگاہ سے گریز کرنے پر مجبور کردیا ہے، جس کی وجہ سے بین الاقوامی تجارت متاثر ہو رہی ہے۔
گزشتہ ہفتے اردن میں ایک فوجی اڈے پر دشمن کے ڈرون حملے میں امریکہ کے تین فوجی مارے گئے ہیں۔ امریکہ نے اس حملے کے لیے تہران پر انگلی اٹھائی تھی اور کہا تھا کہ یہ ڈرون ایرانی ساختہ تھے۔
ایران نے اس حملے میں ملوث ہونے کی تردید کی تھی۔ تاہم اسلامی مزاحمت نامی تنظیم نے اس کی ذمہ داری قبول کی تھی، جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اسے تہران کی حمایت حاصل ہے۔
‘مزید حملے کیے جائیں گے’
خیال رہے کہ وائٹ ہاوس نے خبر دار کیا تھا کہ عراق اور شام میں ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں کے اہداف پر اس کے فضائی حملے”صرف آغاز ہیں، اختتام نہیں۔”
امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے اتوار کے روز امریکی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ “مزید اقدامات ہوں گے۔”
سلیوان نے کہا کہ واشنگٹن کا خیال ہے کہ “ان حملوں سے حوثی ملیشیا کی صلاحیتوں کو کم کرنے میں اچھا اثر پڑا ہے۔”
انہوں نے مزید کہا کہ “امریکہ کا مشرق وسطیٰ میں کھلے عام فوجی مہم چلانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے لیکن جو بھی گروپ سامنے آئے گا اس سے ہر طرح سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔”
امریکی قومی سلامتی کے مشیر نے تاہم یہ بتانے سے انکار کیا کہ آیا ان حملوں کے تحت ایران کے اندر بھی حملے شامل ہیں۔
امریکی حملوں کی مذمت
قبل ازیں امریکی صدر جو بائیڈن نے اتوار کے روز کانگریس کو تحریر کردہ ایک خط میں، جو کسی فوجی کارروائی کے 48 گھنٹے کے اندر امریکی قانون کے تحت لکھنا ضروری ہے، کہا کہ جمعے کے روز کیے جانے والے حملے ایران کی مسلح افواج پاسداران انقلاب اسلامی (آئی آر جی سی) اور اس سے وابستہ ملیشیا گروپوں کے اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے کیے گئے تھے۔
بائیڈن نے کہا کہ ان حملوں میں “کمان اور کنٹرول، ہتھیاروں کے ذخائر، لاجسٹک سپورٹ اور دیگر اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔”
انہوں نے دعویٰ کہا کہ ان حملوں کا مقصد حوثی ملیشیا کو مزید حملوں سے روکنا ہے اور کارروائی کرتے وقت شہری ہلاکتوں کو محدود رکھنے کے اقدامات کیے گئے تھے۔
حوثی ملیشیا کے ترجمان یحیٰ ساری نے ان حملوں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ایکس پر لکھا،” یہ حملے ہمیں غزہ کی پٹی میں فلسطینی عوام کی اخلاقی، مذہبی اور انسانی حمایت سے باز نہیں رکھ سکتے اور ان حملوں کا جواب دیا جائے گا۔”
عراق اور شام کی حکومتوں سمیت خطے کے دیگر ملکوں نے بھی امریکی حملوں کی مذمت کی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ہنگو میں آئی ای ڈی دھماکہ، معروف قبائلی رہنما حاجی عزت گل ہلاک
22/July/2026 👁️ 220 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں دہشت گردوں نے سرکاری سکول بارودی مواد سے تباہ کردیا
22/July/2026 👁️ 272 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایرانی بندرگاہوں اور شہروں پر نئے فضائی حملے
22/July/2026 👁️ 178 بار دیکھا گیا
ایرانی وزیر داخلہ کی وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں
22/July/2026 👁️ 155 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں جھڑپوں کے دوران مسجد اور مدرسہ تباہ، تحقیقات کا مطالبہ
22/July/2026 👁️ 263 بار دیکھا گیا
حماس نے خلیل الحیہ کو تنظیم کا نیا سربراہ مقرر کر دیا
22/July/2026 👁️ 320 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8970 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4830 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3660 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3580 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2570 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2324 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C