یمن میں متحارب فریق جنگ بندی میں 6 ماہ کی توسیع کریں، اقوامِ متحدہ
👁️ 27 بار دیکھا گیا
یمن میں متحارب فریق جنگ بندی میں 6 ماہ کی توسیع کریں، اقوامِ متحدہ
ُجنیوا (ڈیلی اردو) اقوام متحدہ نے یمن کے متحارب فریقوں پر زور دیا ہے کہ وہ جنگ بندی میں چھ ماہ کی توسیع کریں۔ اگر ایسا ہوا تو یہ گزشتہ سات سال سے جاری تنازع میں سب سے طویل جنگ بندی ہوگی۔ فریقین پر جنگ کے خاتمے کے لیے بھی عالمی دباؤ میں اضافہ ہو رہا ہے۔
گزشتہ ہفتے امریکی صدر جو بائیڈن کے سعودی عرب کے دورے کے بعد یمن میں امن کوششوں کو تقویت ملی ہے۔ انہوں نے 2 اگست کو ختم ہونے والی جنگ بندی میں توسیع سے متعلق سعودی قیادت کے ساتھ ایک سمجھوتے پر دستخط کیے تھے تاہم ذرائع کے مطابق یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی ہانس گرنڈبرگ کا کہنا ہے کہ اپریل سے جاری جنگ بندی معاہدے کی مزید تجدید سے قبل دونوں اطراف کی شکایات کا ازالہ کرنا ضروری ہے۔
گرنڈبرگ آنے والے دنوں میں عمان جائیں گے جہاں وہ حوثیوں کے مرکزی مذاکرات کار سے بات کریں گے۔ اس کے بعد وہ یمن کے شہرعدن جائیں گے جہاں سعودی حمایت یافتہ حکومت سے ملاقات کریں گے۔ دوسری جانب امریکا، برطانیہ، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور عمان کے نمائندوں نے بھی یمن میں جنگ بندی میں توسیع پر ورچوئل مذاکرات کیے ہیں۔
دونوں متحارب فریق معاہدے کی مکمل شرائط پر عملدرآمد کے بارے میں مایوسی کا اظہار کر چکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سعودی حمایت یافتہ یمنی حکام نے حوثیوں پرالزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے جنگ بندی سمجھوتے کے مطابق تعز کی مرکزی شاہراہیں دوبارہ نہیں کھولیں اور نہ ہی الحدیدہ کی بندرگاہ سے محصولات میں حصہ دیا ہے۔
اُدھر حوثی ملیشیا نے عرب اتحاد پر حالیہ ہفتوں کے دوران الحدیدہ پہنچنے والے ایندھن سے لدے جہازوں کی تعداد میں کمی کا الزام لگایا ہے اور یہ بھی کہا ہے کہ مصر نے صنعا سے قاہرہ جانے والی ایک سے زائد پروازوں کو اترنے کی اجازت نہیں دی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان: مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ، 8 اہلکار ہلاک، متعدد زخمی
17/July/2026 👁️ 204 بار دیکھا گیا
بنوں میں تین نامعلوم افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد
17/July/2026 👁️ 115 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی پوسٹ پر خودکش حملہ ناکام، 4 دہشت گرد ہلاک
17/July/2026 👁️ 135 بار دیکھا گیا
بنوں میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا مشترکہ آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک
17/July/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
بنوں میں تھانہ میریان پر خودکش حملے کی کوشش ناکام، 4 حملہ آور ہلاک
16/July/2026 👁️ 164 بار دیکھا گیا
بلوچستان: ہرنائی سے انسپکٹر سمیت چار سکیورٹی اہلکاروں کی لاشیں برآمد
16/July/2026 👁️ 123 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8947 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4787 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3559 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 2684 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2551 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2308 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C