یمن کے دارالحکومت صنعا پر اسرائیلی فضائی حملے، 15 افراد ہلاک، 174 زخمی
👁️ 219 بار دیکھا گیا
یمن کے دارالحکومت صنعا پر اسرائیلی فضائی حملے، 15 افراد ہلاک، 174 زخمی
صنعا (ڈیلی اردو) یمن کے دارالحکومت صنعا پر جمعرات کی رات کیے گئے اسرائیلی فضائی حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر پندرہ ہوگئی ہے جبکہ 174 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
حوثی وزارت کے مطابق سول ڈیفنس اور ریسکیو ٹیمیں اب بھی ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے اور شناخت کرنے میں مصروف ہیں۔ حملے کے وقت حوثی رہنما عبدالملک الحوثی براہِ راست خطاب کر رہے تھے۔
اسرائیلی فوج نے کہا ہےکہ اس حملے میں حوثیوں کے سکیورٹی اور انٹیلی جنس اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔ اس سے قبل بدھ کو اسرائیلی شہر ایلات پر ایک ڈرون حملے میں 20 افراد زخمی ہوئے تھے۔ اسرائیل کے مطابق ڈرون یمن سے بھیجا گیا تھا جب کہ حوثیوں نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔
گزشتہ دو برسوں میں اسرائیل اور امریکہ نے یمن میں درجنوں حملے کیے ہیں، جن کا مقصد ایران نواز حوثی ملیشیا کو کمزور کرنا بتایا گیا۔ حوثی بارہا اسرائیل اور بحیرہ احمر میں اس سے منسلک تجارتی جہازوں کو نشانہ بنا چکے ہیں اور اپنی کارروائیوں کو غزہ کے عوام سے اظہارِ یکجہتی قرار دیتے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ٹانک میں فوجی چیک پوسٹ پر خودکش حملہ، 12 اہلکار ہلاک، 30 زخمی، مزید ہلاکتوں کا خدشہ
24/July/2026 👁️ 327 بار دیکھا گیا
کوہاٹ میں دہشت گردوں کی فائرنگ، کسٹم اہلکار ہلاک، ایک شخص زخمی
24/July/2026 👁️ 240 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
24/July/2026 👁️ 218 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں داعش کا حملہ، سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ ہلاک، ایڈیشنل سیشن جج زخمی
24/July/2026 👁️ 276 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک
23/July/2026 👁️ 496 بار دیکھا گیا
بلوچستان کے تین اضلاع سے سات افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد
23/July/2026 👁️ 497 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8973 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4841 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3716 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3587 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2573 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2327 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C