یورپی یونین نے روس کے 17 ارب یورو کے اثاثے منجمد کر لئے
👁️ 31 بار دیکھا گیا
یورپی یونین نے روس کے 17 ارب یورو کے اثاثے منجمد کر لئے
برسلز (ڈیلی اردو) یورپی یونین نے یوکرین پر حملے کے بعد سے روس کے قریباً 17 ارب یورو (16.9 بلین ڈالر) مالیت کے اثاثوں کو منجمد کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یورپی یونین کے جسٹس کمشنر ڈیڈیئررینڈرز نے ہفتے کے روز شائع ہونے والے ایک انٹرویو میں یہ اعداد و شمار بیان کیے ہیں۔ انھوں نے جولائی میں یورپی یونین کے پانچ رکن ممالک میں روس کے قریباً 13.8 ارب یورو کے اثاثے منجمد کرنے کی اطلاع دی تھی۔
تنظیم کے رکن ممالک نے روسی اشرافیہ اور مختلف اداروں کے اثاثے منجمد کیے ہیں۔
جسٹس کمشنر ڈیڈینئر رینڈررز نے جرمن میڈیا گروپ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اب تک 90 روسیوں کے اثاثے منجمد کیے جاچکے ہیں اور سات رکن ممالک میں منجمد کیے گئے ان اثاثوں کی مالیت 17 ارب یورو سے زیادہ ہے۔
رینڈرز کے مطابق ان میں جرمنی میں منجمد کیے گئے 2.2 ارب یورو کے اثاثے بھی شامل ہیں، اور یوکرین کے حکام ان منجمد اثاثوں کو جنگ کے بعد اپنے ملک کی تعمیرِنو میں استعمال کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔
رینڈرز نے انٹرویو میں کہا کہ اگریورپی یونین کی طرف سے ضبط کردہ رقم مجرمانہ سرگرمی کا حاصل ہے، تو اسے یوکرین کے ہرجانے کے فنڈ میں منتقل کرنا ممکن ہے۔
رینڈرز نے مزید کہا کہ یہ رقم یوکرین کی تعمیرِنو کی مالی اعانت کے لیے کافی نہیں ہوگی۔
رینڈرز نے بتایا کہ مغربی پابندیوں کی وجہ سے دنیا بھر میں روس کے مرکزی بینک کے غیرملکی زرمبادلہ کے 300 ارب یورو کے ذخائر منجمد کیے جا چکے ہیں اور اس رقم کو ضمانت کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے اور اس کو اس وقت تک ضمانت کے طور رکھا جاسکتا ہے جب تک روس یوکرین کے جنگ زدہ علاقوں کی تعمیرنو میں رضاکارانہ طورپر شرکت پرآمادہ نہیں ہوجاتا۔
واضح رہے کہ یورپی یونین نے سنہ 2014 میں کریمیا پر روس کے قبضے کے بعد سے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور وزیر خارجہ سرگئی لافروف سمیت 1236 افراد کے اثاثے منجمد کیے ہیں اور ان کے تنظیم کے رکن ممالک میں داخلے پر پابندی عائد کی جاچکی ہے.
یورپی یونین کی اس پابندی میں روسی اشرافیہ کی اہم شخصیات اور ارب پتی رومن ابرامووچ بھی شامل ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
حوثیوں کے سعودی عرب پر حملوں سے پاکستان کے براہ راست متاثر ہونے کا خدشہ
18/July/2026 👁️ 259 بار دیکھا گیا
بنوں میں سکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، 24 دہشت گرد ہلاک
18/July/2026 👁️ 145 بار دیکھا گیا
ایران پر امریکی حملوں کا ساتواں روز، 38 افراد ہلاک، 400 سے زائد زخمی
18/July/2026 👁️ 121 بار دیکھا گیا
امریکی حملے بند ہونے تک جوابی کارروائیاں جاری رہیں گی، ایرانی پاسدارانِ انقلاب
18/July/2026 👁️ 193 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ، 8 اہلکار ہلاک، متعدد زخمی
17/July/2026 👁️ 351 بار دیکھا گیا
بنوں میں تین نامعلوم افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد
17/July/2026 👁️ 170 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8953 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4794 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3565 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 2856 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2558 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2314 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C