یوکرین میں مغربی ٹینکوں کو تباہ کرنے کیلئے نقد انعامات
👁️ 30 بار دیکھا گیا
یوکرین میں مغربی ٹینکوں کو تباہ کرنے کیلئے نقد انعامات
ماسکو (ڈیلی اردو/اے ایف پی/ڈی پی اے) ایک روسی کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ یوکرین میں مغربی ساختہ ٹینکوں کو تباہ کرنے یا پکڑنے والے اولین فوجیوں کو 50 لاکھ روبل (72 ہزار ڈالر) کا نقد انعام دیا جائے گا۔ مغربی جنگی ٹینک یوکرین میں فیصلہ کن کردار ادا کر سکتے ہیں۔
امریکہ، جرمنی اور کئی دوسرے یورپی ممالک آئندہ چند مہینوں کے دوران کییف حکومت کو درجنوں جدید جنگی ٹینک بھیجنے کے لیے کمر بستہ ہیں۔ یوکرین جنگ کو شروع ہوئے تقریباﹰ بارہ ماہ ہونے والے ہیں اور مغربی ممالک ان ٹینکوں کی مدد سے یوکرین کی عسکری صلاحیت بڑھانا چاہتے ہیں۔
روسی کمپنی کی طرف سے انعام کا اعلان
توانائی کے شعبے سے وابستہ فورس نامی ایک روسی کمپنی نے ایسے روسی فوجیوں کے لیے نقد انعام کا اعلان کیا ہے، جو جرمن یا امریکی ساختہ ٹینکوں کو ”پکڑیں یا تباہ‘‘ کریں گے۔ اور ایسا کرنے پر انہیں ایک ٹینک کے عوض پانچ ملین روبل نقد فراہم کیے جائیں گے۔ فورس کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ نیٹو اتحاد یوکرین کو ”ہتھیاروں کی لا محدود فراہمی‘‘ کے ساتھ تنازعے کو بڑھا رہا ہے۔ اس کمپنی نے مزید کہا ہے کہ اگر کوئی روسی فوجی مغربی ساختہ جنگی طیارے کو مار گرائے گا تو اسے 15 ملین روبل ( دو لاکھ پندرہ ہزار ڈالر ) نقد انعام دیا جائے گا۔
کیا جنگ میں مزید شدت پیدا ہو گی؟
روس کی جانب سے مغربی ممالک کے یوکرین کو ٹینکوں کی فراہمی کے اس فیصلے کو جنگ کی شدت میں ایک خطرناک اضافہ قرار دیتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ ماسکو حکومت کے ایک ترجمان دیمتری پیسکوف نے کہا کہ ان ٹینکوں کو اگلے محاذوں پر ہی ”جلا دیا‘‘ جائے گا۔ دوسری جانب مغربی ممالک کا کہنا ہے کہ یوکرین جنگ ختم کرنے اور روس کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے یوکرین کو اسلحہ فراہم کرنا ضروری ہے۔
یاد رہے کہ ماضی میں خود امریکی صدر جو بائیڈن بھی اس خدشے کا اظہار کر چکے ہیں کہ یوکرین کو ٹینک فراہم کرنے سے تیسری عالمی جنگ کے شروع ہونے کا خطرہ ہے تاہم اب وہ بھی کییف حکومت کو ٹینک فراہم کرنے کے حق میں ہیں۔
ابھی یوکرین کو مغربی ٹینک فراہم نہیں کیے گئے۔ یوکرینی فوجیوں کو ٹینکوں کی تربیت فراہم کرنے اور ٹینک یوکرین پہنچانے میں ابھی کئی ماہ لگ سکتے ہیں۔ دوسری جانب یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی نے مغربی ممالک سے طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کو بھی مطالبہ کر دیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ہنگو میں آئی ای ڈی دھماکہ، معروف قبائلی رہنما حاجی عزت گل ہلاک
22/July/2026 👁️ 200 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں دہشت گردوں نے سرکاری سکول بارودی مواد سے تباہ کردیا
22/July/2026 👁️ 253 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایرانی بندرگاہوں اور شہروں پر نئے فضائی حملے
22/July/2026 👁️ 160 بار دیکھا گیا
ایرانی وزیر داخلہ کی وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں
22/July/2026 👁️ 136 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں جھڑپوں کے دوران مسجد اور مدرسہ تباہ، تحقیقات کا مطالبہ
22/July/2026 👁️ 246 بار دیکھا گیا
حماس نے خلیل الحیہ کو تنظیم کا نیا سربراہ مقرر کر دیا
22/July/2026 👁️ 298 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8969 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4828 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3617 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3580 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2570 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2323 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C