یوکرین پر روسی فضائی حملے، 26 افراد زخمی
👁️ 206 بار دیکھا گیا
یوکرین پر روسی فضائی حملے، 26 افراد زخمی
کییف (ڈیلی اردو/اے ایف پی) بدھ کے روز ایک روسی فضائی حملے میں یوکرین کے وسطی شہر زاپوریژیا میں کم از کم 26 افراد زخمی ہو گئے۔ اس حملے میں ایک رہائشی عمارت بھی نشانہ بنی۔ مقامی حکام کے مطابق زخمیوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے اور طبی عملہ جائے وقوعہ پر موجود ہے۔
نیوز ایجنسی اے ایف پی کے نمائندوں نے جائے وقوعہ پر دیکھا کہ فائر فائٹرز ایک کثیر المنزلہ عمارت میں لگی آگ بجھانے کی کوشش کر رہے تھے، جہاں سے دھواں اٹھ رہا تھا۔ زاپوریژیا، جس کی جنگ سے پہلے آبادی تقریباً 7 لاکھ 10 ہزار تھی، جنگی فرنٹ لائن سے صرف 27 کلومیٹر دور ہے اور روسی حملوں کا بارہا نشانہ بن چکا ہے۔
علاقائی فوجی انتظامیہ کے سربراہ ایوان فیودوروف نے بتایا کہ روس نے ’’گائیڈڈ ایریل بم ‘‘ استعمال کیے، جن سے رہائشی عمارتیں تباہ ہوئیں اور ایک تعلیمی ادارے کے ساتھ ساتھ بنیادی ڈھانچے کی تنصیبات کو بھی نقصان پہنچا۔
یہ حملہ ایسے وقت پر ہوا ہے جب امریکہ یوکرین پر جنگ بندی کے لیے ان امن شرائط قبول کرنے پر زور دے رہا ہے، جنہیں کئی ناقدین کریملن کے حق میں قرار دے رہے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک
23/July/2026 👁️ 479 بار دیکھا گیا
بلوچستان کے تین اضلاع سے سات افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد
23/July/2026 👁️ 489 بار دیکھا گیا
امریکہ نے سعودی عرب کو جوہری پروگرام شروع کرنے کی اجازت دے دی
23/July/2026 👁️ 452 بار دیکھا گیا
مہمند میں سیکیورٹی فورسز کی بی ڈی ٹیم پر دھماکا، 3 اہلکار ہلاک، 4 زخمی
23/July/2026 👁️ 332 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشت گرد ہلاک، 2 خواتین خودکش بمبار گرفتار
23/July/2026 👁️ 354 بار دیکھا گیا
حوثیوں کی سعودی عرب کو دھمکی، پاکستان نے سخت وارننگ جاری کر دی
23/July/2026 👁️ 913 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8971 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4839 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3714 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3584 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2572 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2326 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C