30/March/2026

یوکرین کا روسی تیل کی برآمدی بندرگاہ پر حملہ، ٹینکرز، ڈپو اور لوڈنگ اسٹیشنز تباہ

👁️ 198 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
یوکرین کا روسی تیل کی برآمدی بندرگاہ پر حملہ، ٹینکرز، ڈپو اور لوڈنگ اسٹیشنز تباہ

یوکرین کا روسی تیل کی برآمدی بندرگاہ پر حملہ، ٹینکرز، ڈپو اور لوڈنگ اسٹیشنز تباہ

کییف/ماسکو (ڈیلی اردو،ڈی پی اے، اے ایف پی) روسی بندرگاہ اوست لوگا پر ہفتے کے شروع میں بھی حملہ ہوا تھا، جس میں ٹینکرز، ڈپو اور لوڈنگ اسٹیشنز کو نقصان پہنچا تھا۔ علاقے میں دھوئیں کے بادل دیکھے گئے تھے۔

 

یوکرین نے ہفتے کی شب مسلسل تیسری رات اس خطے میں حملہ کیا۔ یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ اس خطے سے روس کی برآمدی صلاحیت اب کم ہو کر 40  فیصد رہ گئی ہے۔

 

ماسکو کی طرف سے پٹرول کی برآمد پر پابندی

ماسکو نے پیٹرول کی برآمد پر پابندی کا اعلان کیا ہے، جس کا آغاز بدھ سے شروع ہو گا اور یہ 31 جولائی تک جاری رہے گا۔ اس پابندی کا مقصد  ایران خلاف جنگ کی وجہ سے پیدا ہونے والے عالمی سپلائی کے مسائل کے درمیان روسی صارفین کے لیے قیمتوں کو مستحکم کرنا بتایا گیا ہے۔ 

 

اس سے قبل بھی پیٹرول اور ڈیزل کی برآمد پر پابندیوں لگائی جا چکی ہیں جو یوکرینی حملوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والی قلت کو دور کرنے کے لیے لگائی گئی تھیں۔

 

ادھر یوکرین نے بھی بڑے پیمانے پر روسی ڈرون حملوں کی اطلاع دی ہے۔ کییف کا کہنا ہے کہ 442 فضائی حملوں میں سے زیادہ تر کو ناکام بنا دیا گیا ہے لیکن کچھ مقامات پر نقصانات بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

 

جنوبی یوکرین کے علاقے مائیکولائیو میں دس افراد زخمی ہوئے، اور بحیرہ اسود پر واقع اوڈیسا کے علاقے میں توانائی کی تنصیبات پر حملے کیے گئے۔ علاقے میں بجلی کی بندش کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C