یوکرین کے شہری تنصیبات پر روسی میزائلوں کی بارش
👁️ 36 بار دیکھا گیا
یوکرین کے شہری تنصیبات پر روسی میزائلوں کی بارش
کییف (ڈیلی اردو/اے پی/رائٹرز/اے ایف پی) جمعے کو روس کی جانب سے ایک مرتبہ پھر یوکرین میں متعدد شہری تنصیبات خصوصاﹰ بجلی کے گرڈز کو میزائلوں کے ذریعے نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں خارکیف سمیت متعدد مقامات پر بجلی کی سپلائی متاثر ہوئی ہے۔
جمعے کے روز یوکرینی حکام نے بتایا کہ روس نے یوکرین کی توانائی کی تنصیبات اور دیگر حساس شہری ڈھانچے کے خلاف میزائل حملوں کا ایک نیا سلسلہ شروع کیا ہے۔ مقامی حکام کے مطابق شمال مشرقی شہر خارکیف سمیت تین یوکرینی شہروں کو روسی میزائلوں کے ذریعے نشانہ بنایا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ان میں دارالحکومت کییف بھی شامل ہے۔
درجنوں میزائل کا رخ کییف کی جانب
یوکرینی حکام کے مطابق جمعے کو روس کی جانب سے صرف کییف شہر کے اہم شہری ڈھانچے پر چالیس میزائل داغے گئے۔ مقامی حکام کے مطابق، ”جنگ کے آغاز سے اب تک کییف کے خلاف یہ سب سے بڑا میزائل حملہتھا۔‘‘
تاہم یوکرینی حکام کے مطابق ان چالیس میں سے 37 میزائلوں کو فضائی دفاعی نظام کے تحت فضا ہی میں تباہ کر دیا گیا۔
بجلی کی رسد آدھی ہو گئی
یوکرینی گرڈ آپریٹرز کا کہنا ہے کہ جمعے کو روسی میزائل حملے کے بعد ملک بھر میں توانائی کی رسد نصف رہ گئی ہے۔ ایک سینیئر یوکرینی عہدیدار نے اس سے قبل بتایا تھا کہ ملک بھر میں ایمرجنسی شٹ ڈاؤن نظام متعارف کروایا جا رہا ہے۔ یوکرینی ذرائع کے مطابق اس نظام کو متعارف کروانے کی وجہ یہ ہے کہ بجلی روک کر تیزی سے تباہ ہونے والے انفراسٹرکچر کی مرمت کی جا سکے۔
یوکرینی حکام نے تباہ ہونے والی تنصیبات کے تفصیلات تو نہیں بتائیں تاہم کہا کہ وسطی شہر پولتاوا اور دارالحکومت کییف کے متعدد علاقے اس وقت بجلی سے محروم ہیں۔
اس سے قبل خارکیف کے میئر نے سوشل میڈیا ایپ ٹیلی گرام کے ذریعے بتایا تھا کہ ان حملوں کے بعد شہر میں بجلی نہیں ہے۔ یوکرین کے صدارتی دفتر کے ایک اور سینیئر عہدیدار نے بتایا ہے کہ ایک میزائل کے نتیجے میں خارکیف میں ایک عمارت تباہ ہو گئی ہے اور ممکنہ طور پر عام شہری اس عمارت کے ملبے تلے دبے ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ریسکیو کارروائیاں جاری ہیں۔
واضح رہے کہ رواں برس اکتوبر سے روس یوکرین کے حساس شہری ڈھانچے کو نشانہ بنا رہا ہے، جس کے نتیجے میں شدید سردی میں لاکھوں یوکرینی باشندے بجلی، پانی اور ہیٹنگ سے محروم ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ہنگو میں آئی ای ڈی دھماکہ، معروف قبائلی رہنما حاجی عزت گل ہلاک
22/July/2026 👁️ 7 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں دہشت گردوں نے سرکاری سکول بارودی مواد سے تباہ کردیا
22/July/2026 👁️ 33 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایرانی بندرگاہوں اور شہروں پر نئے فضائی حملے
22/July/2026 👁️ 29 بار دیکھا گیا
ایرانی وزیر داخلہ کی وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں
22/July/2026 👁️ 30 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں جھڑپوں کے دوران مسجد اور مدرسہ تباہ، تحقیقات کا مطالبہ
22/July/2026 👁️ 32 بار دیکھا گیا
حماس نے خلیل الحیہ کو تنظیم کا نیا سربراہ مقرر کر دیا
22/July/2026 👁️ 23 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8966 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4819 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3576 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3517 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2567 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2321 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C