یوکرینی افواج کی روسی علاقے کروسک میں ’مزید کامیاب پیش قدمی‘
👁️ 48 بار دیکھا گیا
یوکرینی افواج کی روسی علاقے کروسک میں ’مزید کامیاب پیش قدمی‘
کییف (ڈیلی اردو/اے ایف پی/اے پی/رائٹرز/ڈی پی اے) یوکرین کا کہنا ہے کہ روسی سرحدی علاقے کروسک میں غیرمعمولی فوجی کامیابی کے بعد اس کی فورسز اپنی پوزیشن مزید مستحکم بنا رہی ہیں۔ ادھر روس کے بقول اسی ریجن میں واقع ایک جوہری پلانٹ میں سکیورٹی کی صورت حال خراب ہو رہی ہے۔
یوکرین کی فوج نے اتوار 18 اگست کو دعویٰ کیا ہے کہ سرحدی علاقے کروسک میں 80 فیصد سے زائد بستیوں کا کنٹرول اب اس کے پاس ہے۔ یوکرینی فوج نے روس کے اس علاقے میں اچانک حملہ کرتے ہوئے کامیاب پیش قدمی کی تھی۔
یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی نے اپنے ایک تازہ ایکس پیغام میں کہا ہے کہ ملکی افواج نے روس میں فوجی کارروائی کرتے ہوئے مزید روسی فوجیوں کو جنگی قیدی بنا لیا ہے۔تاہم ماسکو حکومت نے ان خبروں کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ کروسک میں یوکرینی حملے کو پسپا کر دیا گیا ہے۔
https://x.com/ZelenskyyUa/status/1824758315219362243?t=AJrCdkEGuzGveebr8zMAHw&s=19
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پیغام میں زیلنسکی نے مزید لکھا کہ ملکی آرمی چیف نے انہیں بتایا ہے کہ مختلف محاذوں پر روسی افواج کو پسپا کیا گیا یا ان کے حملوں کو ناکام بنا دیا گیا۔
سیم پل کے تباہی کے مناظر سامنے آ گئے
کییف سے موصولہ سابقہ رپورٹس میں دعوی کیا گیا تھا کہ یوکرین، کروسک ریجن میں 80 سے زیادہ بستیوں پر کنٹرول حاصل کر چکا ہے جبکہ 1,500 مربع کلومیٹر پر یوکرین کا قبضہ ہو چکا ہے۔ تاہم ان اعداد و شمار کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں کی جاسکی۔
دریں اثنا یوکرین کی فضائیہ کے کمانڈر میکولا اولشچک نے میسجنگ ایپ پر ایک ویڈیو شائع کی ہے، جس میں کروسک میں واقع سیم پل پر مبینہ بمباری کے مناظر دیکھے جا سکتے ہیں۔ یہ پل اس علاقے میں روسی فوجیوں کے لیے سپلائی کا ایک اہم راستہ تھا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ فوٹیج مستند معلوم ہوتی ہے۔ قبل ازیں روس نے تصدیق کی تھی کہ یہ پل تباہ ہو گیا ہے۔ روسی فوجی بلاگرز نے ٹیلی گرام پر بتایا تھا کہ اس پل پر پہلے امریکی ساختہ راکٹوں سے گولہ باری کی گئی اور پھر گلائیڈ بم سے حملہ کرکے اسے تباہ کر دیا گیا۔
روسی بلاگرز نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ گولہ باری کے دوران لوگوں کو محفوظ مقام پر لانے کی کوشش کے دوران ایک کار میں سوار دو رضاکار ہلاک ہوگئے۔ یاد رہے کہ دو سال سے زائد عرصے سے جاری اس جنگ میں روسی افواج یوکرین کے متعدد پلوں کو تباہ کر چکی ہے۔
کروسک جوہری پلانٹ کی صورتحال بگڑتی جا رہی ہے، روساٹم
روس کے سرکاری جوہری ادارے روساٹم نے بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کو بتایا ہے کہ روس میں کروسک نیوکلیئر پاور پلانٹ کے ارد گرد صورتحال خراب ہو رہی ہے۔
روساٹم کے سربراہ الیکسی لخاچوف نے آئی اے ای اے کے رافیل گروسی کو کروسک کا دورہ کرنے اور پلانٹ اور اس سے ملحقہ قصبے کرچاتوف کی صورتحال کا جائزہ لینے کی دعوت دی ہے۔ روسی میڈیا رپورٹس کے مطابق میزائل کے پرزے نیوکلیئر پاور پلانٹ کے مقام سے ملے تھے۔
دریں اثنا روسی فوج نے یوکرین میں تازہ فضائی حملے کیے ہیں جبکہ کییف حکومت کا کہنا ہے کہ دارالحکومت پر کیے گئے میزائل حملوں کو ناکام بنا دیا گیا۔ خبر رساں ادارے روئٹرز نے ایک عینی شاہد کے حوالے سے بتایا ہے کہ کییف میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔
یاد رہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے 24 فروری سن 2022 میں یوکرین پر حملہ کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔ اس جنگ کو دو سال سے زیادہ کا عرصہ بیت چکا ہے لیکن ابھی تک کریملن اپنے مطلوبہ اہداف پورے حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوا ہے۔ یوکرینی فوج کو مغربی ممالک عسکری اور مالی دونوں قسم کی امداد بہم پہنچا رہی ہیں، جس کی وجہ سے روس کا مشکلات کا سامنا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک
23/July/2026 👁️ 477 بار دیکھا گیا
بلوچستان کے تین اضلاع سے سات افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد
23/July/2026 👁️ 488 بار دیکھا گیا
امریکہ نے سعودی عرب کو جوہری پروگرام شروع کرنے کی اجازت دے دی
23/July/2026 👁️ 451 بار دیکھا گیا
مہمند میں سیکیورٹی فورسز کی بی ڈی ٹیم پر دھماکا، 3 اہلکار ہلاک، 4 زخمی
23/July/2026 👁️ 328 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشت گرد ہلاک، 2 خواتین خودکش بمبار گرفتار
23/July/2026 👁️ 350 بار دیکھا گیا
حوثیوں کی سعودی عرب کو دھمکی، پاکستان نے سخت وارننگ جاری کر دی
23/July/2026 👁️ 912 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8971 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4835 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3714 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3584 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2572 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2326 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C