یوکرینی ڈرون حملوں کے بعد روسی ایئرپورٹس بند، کوپیانسک پر روسی قبضے کا دعویٰ
👁️ 175 بار دیکھا گیا
یوکرینی ڈرون حملوں کے بعد روسی ایئرپورٹس بند، کوپیانسک پر روسی قبضے کا دعویٰ
کیف + ماسکو (ڈیلی اردو/اے ایف پی/ڈی پی اے) روس کے حکام کے مطابق پیر کی رات یوکرین کے بڑے پیمانے پر ڈرون حملوں کے بعد کئی ایئرپورٹس کو عارضی طور پر بند کرنا پڑا۔ ماسکو کا سب سے بڑا ایئرپورٹ شیریمیٹیوو تقریباً چار گھنٹے تک آمد و رفت کے لیے بند رہا جبکہ درجنوں پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔
روسی فضائی کمپنی ایروفلوٹ نے کہا ہے کہ مکمل شیڈول بحال کرنے میں ایک دن درکار ہو گا۔
روسی فوج کے مطابق اس نے 69 یوکرینی ڈرونز مار گرائے، تاہم منگل کی صبح بھی ماسکو کے اوپر ڈرونز کی نشاندہی کی گئی ہے۔
دوسری جانب یوکرین نے دعویٰ کیا کہ روس نے 116 ڈرونز سے یوکرین کو نشانہ بنانے کی کوشش کی جن میں سے زیادہ تر کو تباہ کر دیا گیا۔ یوکرینی حکام کے مطابق روسی افواج نے جنوبی شہر زاپوریزژیا پر چھ بم بھی گرائے جس سے شہری عمارتیں متاثر ہوئیں اور ایک شخص ہلاک ہوا۔ ایک رات پہلے اسی شہر پر فضائی حملے میں تین افراد مارے گئے تھے۔
یوکرین کے شہر کوپیانسک کا بڑا حصہ کنٹرول کرلیا۔
روس کا دعویٰ
روسی فوج نے منگل کو دعویٰ کیا کہ اس نے یوکرین کے شمال مشرقی شہر کوپیانسک کے بڑے حصے پر قبضہ کر لیا ہے اور اب خارکیف ریجن میں مزید اندر تک بڑھنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔ روسی بیان کے مطابق کوپیانسک پر کنٹرول سے ایزیوم اور چوگوئیف کی سمت پیش قدمی ممکن ہو سکے گی۔
روسی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے شہر کی 65 فیصد عمارتوں پر قبضہ کر لیا ہے، تاہم اس دعوے کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔ یوکرینی صدر وولادیمیر زیلنسکی نے پچھلے ہفتے کہا تھا کہ کوپیانسک کے علاقے میں شدید جھڑپیں جاری ہیں اور یوکرینی افواج بھرپور مزاحمت کر رہی ہیں۔
کوپیانسک ایک اہم ٹرانسپورٹ مرکز ہے جسے روس نے جنگ کے ابتدائی مہینوں میں قبضے میں لیا تھا، مگر 2022 میں یوکرین کی جوابی کارروائی میں روسی فوجیں اس علاقے سے پسپا ہو گئی تھیں۔ روس کا کہنا ہے کہ شہر پر دوبارہ قبضہ اسے ڈونیٹسک ریجن میں بھی پیش قدمی میں مدد دے گا۔
خارکیف ان پانچ یوکرینی علاقوں میں شامل نہیں جنہیں ماسکو حکومت نے روس میں ضم کرنے کا اعلان کر رکھا ہے، لیکن تازہ دعویٰ ظاہر کرتا ہے کہ ماسکو دیگر یوکرینی علاقوں پر بھی قبضہ چاہتا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ٹانک میں فوجی چیک پوسٹ پر خودکش حملہ، 12 اہلکار ہلاک، 30 زخمی، مزید ہلاکتوں کا خدشہ
24/July/2026 👁️ 360 بار دیکھا گیا
کوہاٹ میں دہشت گردوں کی فائرنگ، کسٹم اہلکار ہلاک، ایک شخص زخمی
24/July/2026 👁️ 252 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
24/July/2026 👁️ 241 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں داعش کا حملہ، سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ ہلاک، ایڈیشنل سیشن جج زخمی
24/July/2026 👁️ 316 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک
23/July/2026 👁️ 497 بار دیکھا گیا
بلوچستان کے تین اضلاع سے سات افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد
23/July/2026 👁️ 497 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8973 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4841 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3716 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3587 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2573 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2327 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C