ایف آئی اے انسداد دہشتگردی ونگ کی کراچی میں کارروائی، بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کا رکن گرفتار
👁️ 69 بار دیکھا گیا
ایف آئی اے انسداد دہشتگردی ونگ کی کراچی میں کارروائی، بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کا رکن گرفتار
کراچی (ڈیلی اردو) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کی انسداد دہشت گردی ونگ نے صوبہ سندھ میں کارروائی کرکے بھارتی خفیہ ایجنسی را کا رکن گرفتار کر لیا ہے۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزم عبدالجبار عرف ظفر ٹینشن کو گلستان جوہر سے گرفتار کیا گیا، عبدالجبار بم بنانے اور جدید ہتھیار چلانے کا ماہر ہے۔
ملزم عبدالجبار کو ایف آئی اے کی انسداد دہشت گردی ونگ نے گلستان جوہر سے گرفتار کیا۔
ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے، عبدالجبار عرف ظفر ٹینشن ایم کیو ایم حقیقی کے سربراہ اور کارکنان پرحملوں میں بھی ملوث ہے۔
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کے حکام نے یہ بھی بتایا کہ ملزم عسکری تربیت کے لیے چار بار بھارت جا چکا ہے اور کراچی میں را کے سلیپرسیل کے لیے کام کر رہا تھا۔
چند ماہ قبل وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے سلیپر سیل کا اہم رکن گرفتار کیا تھا۔
ملزم ظفر فائربریگیڈ میں سرکاری ملازمت بھی کرتا تھا۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزم ظفر کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے تھا جب کہ بم دھماکوں اور ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث رہا۔
ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزم نے بھارت میں چودہ ماہ دہشت گردی کی تربیت لی۔ گرفتار ملزم بم بنانے اور جدید ہتھیار چلانے کا ماہر ہے۔
ذرائع کے مطابق را سلیپر سیل کو فنڈز فراہم کرنے والے منی ایکسچینج کمپنی کے دو ملازمین بھی گرفتار کیے گئے۔ حوالہ ہنڈی کے ذریعے ملک دشمن عناصر کو رقم فراہم کی جا رہی تھی، ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی تفصیلات ملک کے تمام ایئرپورٹس پر فراہم کردی گئیں۔
ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے لیپ ٹاپ اور موبائل فون بھی برآمد ہوئے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکی خفیہ معلومات پر ماسکو میں ممکنہ دہشتگرد حملے کی کوشش ناکام، کم عمر مشتبہ شخص گرفتار
02/November/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
یوکرین میں جوہری حملے کی جعلی وارننگز، فضائی الرٹ ایپ ہیک ہونے کا انکشاف
02/November/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
شام میں حمص آئل ریفائنری پر حملے کا منصوبہ ناکام، داعش سے وابستہ مبینہ ٹارگٹ کلنگ سیل کے 2 ارکان گرفتار
02/November/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کے شہر ابہا اور خمیس مشیط میں ہنگامی انتباہ جاری، شہریوں کو محفوظ مقامات پر پناہ لینے کی ہدایت
01/November/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
بنوں : آئی ڈی پیز کیمپ کے سکیورٹی ٹاور پر ڈرون حملہ، 3 پولیس اہلکار زخمی
01/November/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے ممکنہ اہداف میں ترکیہ اور سعودی عرب بھی شامل ہو سکتے ہیں، ایرانی عہدیدار کا دعویٰ
01/November/2026 👁️ 114 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26423 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15657 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11961 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9323 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7576 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5557 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C