نیب کے ڈپٹی پراسیکیوٹر ظفر عباسی کے گھر کے باہر فائرنگ کا مقدمہ درج
👁️ 107 بار دیکھا گیا
نیب کے ڈپٹی پراسیکیوٹر ظفر عباسی کے گھر کے باہر فائرنگ کا مقدمہ درج
اسلام آباد (ڈیلی اردو) اسلام آباد میں نیب ڈپٹی پراسیکیوٹر سردار مظفر عباسی کے گھر کے باہر فائرنگ کا مقدمہ پولیس اسٹیشن انڈسٹریل ایریا میں درج کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات اسلام آباد میں تھانہ انڈسٹریل ایریا کی حدود سیکٹر آئی ایٹ تھری میں قومی احتساب بیورو (نیب) کے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل مظفر عباسی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ پولیس نے مظفر احمد خان عباسی کی درخواست پر نامعلوم افراد کے خلاف پولیس اسٹیشن انڈسٹریل ایریا میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق نیب کے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل مظفر عباسی نے بتایا کہ وہ گلی میں واک کررہے تھے کہ اچانک انہیں گولی چلنے کی آواز آئی۔
انہوں نے کہا کہ میں نے فائر کرنے والے کسی شخص کو نہیں دیکھا، تھانہ انڈسٹریل پولیس کو اطلاع کی جو موقع پر پہنچ کر تفتیش کر رہی ہے۔
نیب کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں واقعے کو مظفر عباسی پر قاتلانہ حملہ قرار دیا گیا، چیئرمین قومی احتساب بیورو جسٹس (ر) جاوید اقبال نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے راولپنڈی بیورو کے ڈائریکٹر کو ہدایت کی کہ آئی جی اسلام آباد کو فائرنگ کے واقعے سے آگاہ کیا جائے۔
انہوں نے ڈائریکٹر جنرل نیب راولپنڈی کو ہدایت کی ہے کہ واقعے کی اطلاع فوری طور پر انسپکٹر جنرل (آئی جی) اسلام آباد کو دی جائے۔
چیئرمین نیب نے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے میں ملوث افراد کو گرفتار کر کے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے اور سردار مظفر عباسی کی سیکورٹی سخت کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ ایسے بزدلانہ حملے نیب افسران و اہلکاروں کے حوصلے کمزور نہیں کر سکتے، ہم نے نہ پہلے کسی کی دھمکی کی پرواہ کی اور نہ اب کریں گے۔
چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب افسران محنت اور ایمانداری سے بدعنوانی کے خاتمے کیلئے قومی فرض سرانجام دیتے رہیں گے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
ٹانک : بی ایچ یو شیخ سلطان پر دوبارہ دھماکا، عمارت کو 80 فیصد نقصان
08/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
کابل : شیعہ کمیونٹی کی اعلیٰ کونسل کے دفتر کا طالبان فورسز کی جانب سے محاصرہ
08/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں قبائلی رہنما ملک نیک محمد محسود فائرنگ سے ہلاک
08/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں بی ایل اے کے خلاف کارروائیاں، 3 دہشتگرد ہلاک، ایک گرفتار
08/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
عراق : سلیمانیہ میں داعش سے وابستگی کے الزام میں مطلوب شخص گرفتار
08/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26279 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9110 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7401 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5102 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C