پاراچنار: بالش خیل اور پاڑہ چمکنی قبائل کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ ختم، 14 ہلاک
👁️ 50 بار دیکھا گیا
پاراچنار: بالش خیل اور پاڑہ چمکنی قبائل کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ ختم، 14 ہلاک
پاراچنار (محمد صادق) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع کرم میں جائیداد کے تنازعے پر دو فریقین کے مابین پانچ روزہ خونریز جھڑپیں ختم ہوگئی اور قانون نافذ کرنیوالے ادارے، پارلیمنٹرینز اور قبائلی عمائدین فریقین کے مابین جھڑپیں رکوانے میں کامیاب ہوگئے، جھڑپوں میں فریقین کے چودہ افراد ہلاک چالیس زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق ضلع کرم کے علاقے بالش خیل اور ابراہیم زئی میں زمین کے تنازعے پر پانچ روز سے جاری خون ریز جھڑپیں ختم ہوگئی اور قانون نافذ کرنے والے ادارے، پارلیمنٹرینز اور قبائلی عمائدین فریقین کے مابین فائر بندی میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ فائر بندی کے اعلان کے بعد پاک فوج، پولیس اور ایف سی کے دستے بالش خیل ابراہیم زئی اور پاڑہ چمکنی کے علاقوں میں گئے اور فریقین کے مسلح افراد کو مورچوں سے ہٹا دیا گیا۔
فائر بندی کے اعلان کے بعد علاقے میں فائرنگ کا سلسلہ بند ہوگیا ہے۔
ڈی پی او کرم محمد قریش اور ڈپٹی کمشنر شاہ فہد کا کہنا ہے کہ فائر بندی کے اعلان کے بعد آمد و رفت کے راستے کھولنے اور بجلی کی بحالی کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں گے اور تنازعے کے حل کیلئے ایک جرگہ تشکیل دیا جائے گا جس کے ذریعے اس مسلے کو حل کیا جائے گا۔
ایم این اے ساجد حسین طوری نے میڈیا کو بتایا کہ جھڑپیں روکوانے میں فریقین کے عمائدین نے بھرپور ساتھ دیا۔
پارلیمنٹرینز کا کہنا تھا کہ اس قسم تنازعات کے حل کیلئے فوری طور کمیٹی تشکیل دینے اور ریونیو ریکارڈ کے ذریعے ان مسائل کے حل کیلئے اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے تاکہ مستقبل میں قیمتی جانوں کا ضیاع نہ ہو۔
پاراچنار پریس کلب میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ایم پی اے سید اقبال میاں نے جھڑپوں میں ہلاک افراد کی جانوں کی ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ انتظامیہ اور دیگر متعلقہ ادارے پارلیمنٹرینز اور قبائلی عمائدین کے ساتھ مل کر ضلع کرم کے مختلف علاقوں بالش خیل، ابراہیم زئی، شلوزان، کنج علی زئی سمیت دیگر علاقوں میں اراضی تنازعات کے حل کے لئے سنجیدگی سے کوشش کریں۔
انہوں نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ اگر ان مسائل کے حل کیلئے بروقت اقدامات اٹھائے جاتے تو قیمتی جانوں کا ضیاع نہ ہوتا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
باجوڑ میں ڈرون حملہ، 3 بچے ہلاک، خواتین و بچوں سمیت 7 افراد زخمی
02/July/2026 👁️ 216 بار دیکھا گیا
ایران نے خامنہ ای کے خون کا بدلہ لینے کا اعلان کر دیا
02/July/2026 👁️ 271 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا میں 15 مطلوب دہشت گردوں کے سروں کی قیمت مقرر
02/July/2026 👁️ 105 بار دیکھا گیا
میانمار: فوجی بغاوت کے پانچ سال، ایک لاکھ سے زائد افراد ہلاک
02/July/2026 👁️ 200 بار دیکھا گیا
بلوچستان: ہرنائی میں گیس کمپنی کے 6 مزدور اغوا
02/July/2026 👁️ 134 بار دیکھا گیا
افغانستان میں فضائی حملے: پاکستان نے بھارتی الزامات مسترد کر دیے
02/July/2026 👁️ 189 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8878 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4670 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3498 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2495 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2254 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1940 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C