آئل ٹینکر پر حملے میں ایران ملوث تھا، جی سیون ممالک کا الزام، ایران نے الزامات رد کر ديے
👁️ 48 بار دیکھا گیا
آئل ٹینکر پر حملے میں ایران ملوث تھا، جی سیون ممالک کا الزام، ایران نے الزامات رد کر ديے
لندن (ڈیلی اردو/ڈوئچے ویلے/اے ایف پی/اے پی/روئٹرز) گزشتہ ہفتے خليج عمان ميں ايک اسرائیلی کمپنی کی ملکیت والے بحری جہاز پر حملے میں دو افراد ہلاک ہو گئے تھے اور اسرائیل نے جوابی کارروائی کی دھمکی دی تھی۔
جی سیون ممالک نے چھ اگست جمعے کے روز اپنے ایک تازہ بیان میں گزشتہ ہفتے عمان کے ساحل پر ’مرسر اسٹریٹ‘ نامی تیل کے ٹینکر پر ہونے والے حملے کا الزام ایران پر عائد کیا ہے۔ اس حملے میں ایک برطانوی شہری اور رومانیہ سے تعلق رکھنے والا ایک شخص ہلاک ہو گئے تھے۔
جی سیون ممالک کے وزراء کا کیا کہنا ہے؟
امریکا، برطانیہ، فرانس، جرمنی، کینیڈا، اٹلی اور جاپان کے ساتھ ساتھ یورپی یونین کے وزراء خارجہ نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا، ’’یہ ہدف بنا کر کيا جانے والا ایک دانستہ حملہ تھا، جو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کے زمرے ميں آتا ہے۔ اس سلسلے میں تمام شواہد واضح طور پر ایران کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔ اس حملے کا کوئی بھی جواز نہیں ہے۔‘‘
یہ بیان برطانیہ کی طرف سے جاری کیا گيا جس کے پاس فی الوقت جی سیون ممالک کی صدارت ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا، ’’جہازوں کو بین الاقوامی قوانین کے مطابق آزادانہ آمد و رفت کی اجازت ہونی چاہیے۔‘‘
معاشی اعتبار سے دنیا کے امیر ترین اور دفاعی نکتہ نظر سے مضبوط جی سیون ممالک کے وزرا خارجہ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا، ’’ایرن کا رویہ، پراکسی فورسز اور غیر ریاستی مسلح گروپوں کو اس کی در پردہ حمایت عالمی امن اور سلامتی کے لیے ایک خطرہ ہے۔‘‘
جمعے کے روز ہی امریکی سینٹرل کمانڈ نے اپنے ایک الگ بیان میں کہا کہ بغیر پائلٹ والے ڈرون طيارے جس نے مرسر اسٹریٹ کو نشانہ بنایا، وہ ایران میں تیار کيا گيا تھا۔
اسرائیل اور ایران کے مابين کشیدگی کے تناظر ميں حالیہ مہینوں میں اسرائیل سے تعلق رکھنے والے دیگر جہازوں پر بھی حملے ہوتے رہے ہیں۔ اسرائیلی حکام ان حملوں کے لیے بھی ایران ہی کو قصور وار ٹھہرايا۔
جولائی کے اوائل میں بھی زوڈیئک میری ٹائم سے کسی وقت وابستہ سی ایس اے وی ٹینڈل کنٹینر پر اس وقت دھماکہ ہوگیا تھا جب وہ شمالی بحر ہند میں تھا۔ ادھر اسرائیل پر ایران کے جوہری پروگراموں پر حملے کرنے کا شبہ ہے۔ حال ہی میں ایران کا سب سے بڑا جنگی جہاز خلیج عمان کے قریب پراسرار حالت میں غرقاب ہو گیا تھا۔
حملے کے تعلق سے ایران اور اسرائیل میں تکرار
عمان کے ساحل پر جس ’مرسر اسٹریٹ‘ نامی جہاز کو نشانہ بنایا گيا تھا وہ ایک معروف اسرائیلی ارب پتی تاجر ایال اوفر کا ہے اور اسی لیے اسرائیل نے اس حملے کا سخت جواب دینے کی دھمکی دی تھی۔
اسرائیل کے وزیر خارجہ یيئر لیپیڈ نے اس سلسلے میں جی سیون ممالک کے بیان کو کافی اہم بتایا اور کہا، ’’اب وقت آ گیا ہے کہ دنیا ایران کی حکومت کو اس حملے کے لیے جوابدہ ٹھہرائے۔‘‘
اسرائیلی وزیر دفاع بینی گانٹز نے بھی اس حملے کے تناظر میں ایران کے خلاف سخت عسکری کارروائی کی دھمکی دی ہے۔ لیکن ایران نے ان تمام الزامات کو مسترد کر دیا اور کہا ہے کہ وہ کسی بھی حملے کے دفاع کے لیے پوری طرح سے تیار ہے۔
اقوام متحدہ ميں ایرانی سفیر زہرا ارشادی نے ایک بیان میں کہا، ’’ایران اپنا دفاع کرنے اور اپنے قومی مفادات کو محفوظ بنانے سے دریغ نہیں کرے گا۔‘‘
اسرائیل اور ایران کے درمیان یہ نئی کشیدگی ایک ایسے وقت پر جاری ہے جب ایران کے سخت گیر موقف کے حامی نئے صدر ابراہیم رئیسی نے دو روز قبل ہی اقتدار سنبھالا ہے۔ اپنے افتتاحی خطاب میں نئے صدر رئیسی نے مشرق وسطیٰ اور مغربی ممالک میں موجود تہران مخالفین کے خلاف سخت موقف اختیار کیا تھا۔
ايران نے آئل ٹينکر پر حملے سے متعلق جی سيون کے الزامات رد کر ديے
ايرانی حکومت نے ’مرسر اسٹریٹ‘ نامی آئل ٹینکر پر انتيس جولائی کو ہونے والے حملے سے متعلق جی سيون ممالک کے الزامات کو بے بنياد قرار ديتے ہوئے انہيں مسترد کر ديا ہے۔
ايرانی فوج کے ترجمان نے سوال اٹھايا ہے کہ امريکا سمندر سے دريافت ہونے والے جس ڈرون کے پرزے ثبوت کے طور پر پيش کر رہا ہے، ان کا کس ليبارٹری ميں معائنہ کيا گيا؟
#BREAKING Iran rejects 'baseless' G7 accusations over deadly ship attack pic.twitter.com/2yIlIDlDIZ
— AFP News Agency (@AFP) August 7, 2021
قبل ازيں ترقی يافتہ ممالک کے گروپ جی سیون نے آئل ٹينکر پر حملے کا الزام ایران پر عائد کیا تھا۔ اس حملے میں ایک برطانوی شہری اور رومانیہ سے تعلق رکھنے والا ایک شخص ہلاک ہو گئے تھے۔ امریکا، برطانیہ، فرانس، جرمنی، کینیڈا، اٹلی اور جاپان کے ساتھ ساتھ یورپی یونین کے وزرائے خارجہ نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ یہ ہدف بنا کر کيا جانے والا دانستہ حملہ تھا، جو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کے زمرے ميں آتا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
اسرائیل نے ایران میں اسٹارلنک سسٹمز اسمگل کیے، سابق وزیراعظم کا انکشاف
23/June/2026 👁️ 195 بار دیکھا گیا
اسرائیل پر غزہ میں فلسطینی بچوں کیخلاف نسل کشی کا الزام، اقوام متحدہ کی نئی رپورٹ
23/June/2026 👁️ 152 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز پر ٹول قبول نہیں، امریکہ کا ایران کو واضح انتباہ
23/June/2026 👁️ 124 بار دیکھا گیا
ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا پاکستان دورہ، اعلیٰ سطحی ملاقاتیں اور خطے میں امن پر اتفاق
23/June/2026 👁️ 139 بار دیکھا گیا
طالبان نے افغانستان میں چھوٹی داڑھی پر امدادی کارکن گرفتار کر لیے
23/June/2026 👁️ 136 بار دیکھا گیا
امریکہ نے ایرانی تیل کی برآمدات پر عارضی پابندیاں نرم کر دیں، 60 روزہ لائسنس جاری
23/June/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8850 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4614 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3303 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2474 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2126 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1918 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C