آرمی چیف عاصم منیر کی بحرین کے بادشاہ اور ولی عہد سے ملاقاتیں، فوجی و سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال
👁️ 63 بار دیکھا گیا
آرمی چیف عاصم منیر کی بحرین کے بادشاہ اور ولی عہد سے ملاقاتیں، فوجی و سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال
راولپنڈی (ڈیلی اردو) پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن حمد الخلیفہ سے ملاقاتیں کیں جن میں فوجی اور سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر بحرین کے دو روزہ سرکاری دورے پر ہیں۔
اپنے دورے کے دوران انہوں نے بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن حمد الخلیفہ، بحرین ڈیفنس فورسز کے کمانڈر فیلڈ مارشل خلیفہ بن احمد الخلیفہ اور بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ الخلیفہ سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔
ان ملاقاتوں میں دوطرفہ فوجی اور سیکیورٹی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
بیان میں کہا گیا کہ بحرین کی قیادت نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیوں اور علاقائی امن و استحکام کے لیے جاری کوششوں کو سراہا۔
آرمی چیف نے بحرین نیشنل گارڈ کے 27ویں یوم تاسیس کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور انہیں گارڈ آف آنر دیا گیا۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ آرمی چیف نے انسداد دہشت گردی کی تربیتی مشق کا بھی مشاہدہ کیا۔
کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ نے بحرین نیشنل گارڈ کو ملٹری اور انسداد دہشت گردی کے شعبوں میں اعلیٰ پیشہ ورانہ تربیت فراہم کرنے پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔
بحرین کے بادشاہ نے دونوں برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو بڑھانےکے اعتراف میں آرمی چیف کو بحرین فرسٹ کلاس کا ملٹری میڈل سے نوازا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جنوبی وزیرستان: دہشت گردوں نے ایس ایچ او سمیت 6 پولیس اہلکار اغوا کر لیے
25/June/2026 👁️ 11 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے ایران میں اسٹارلنک سسٹمز اسمگل کیے، سابق وزیراعظم کا انکشاف
23/June/2026 👁️ 212 بار دیکھا گیا
اسرائیل پر غزہ میں فلسطینی بچوں کیخلاف نسل کشی کا الزام، اقوام متحدہ کی نئی رپورٹ
23/June/2026 👁️ 169 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز پر ٹول قبول نہیں، امریکہ کا ایران کو واضح انتباہ
23/June/2026 👁️ 135 بار دیکھا گیا
ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا پاکستان دورہ، اعلیٰ سطحی ملاقاتیں اور خطے میں امن پر اتفاق
23/June/2026 👁️ 151 بار دیکھا گیا
طالبان نے افغانستان میں چھوٹی داڑھی پر امدادی کارکن گرفتار کر لیے
23/June/2026 👁️ 138 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8853 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4619 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3305 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2474 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2129 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1920 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C