آپریشن عزم استحکام: دہشت گردوں کی جڑیں پنجاب میں ہے، میاں افتخار حسین
👁️ 75 بار دیکھا گیا
آپریشن عزم استحکام: دہشت گردوں کی جڑیں پنجاب میں ہے، میاں افتخار حسین
پشاور (ڈیلی اردو) عوامی نیشنل پارٹی نے بھی آپریشن عزم استحکام کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کی جڑیں پنجاب میں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی پشاور میں اے این پی کے باچا خان مرکز پہنچ گئے جہاں انہوں نے اے این پی کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کی اور سکیورٹی و سیاسی معاملات پر بات چیت کی گئی۔
ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر میاں افتخار حسین نے کہا کہ دہشت گردوں کی جڑیں پنجاب میں ہیں، آپریشن عزم استحکام کے فیصلے پر شدید تحفظات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اے این پی نے گورنر کو تحفظات کے حوالے سے آگاہ کردیا، آپریشن کسی صورت قابل قبول نہیں۔
میاں افتخار حسین نے فوجی آپریشن عزم استحکام کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کی جڑیں پنجاب میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 70 کالعدم تنظیمیں پنجاب میں موجود ہیں آج تک کس کالعدم تنظیم کیخلاف آپریشن ہوا؟ آغاز کرنا ہے تو ان سے کریں۔
میاں افتخار حسین کا کہنا تھا کہ جنرل فیض نے کس کے کہنے پر مذاکرات کئے؟ 40 ہزار دہشت گرد کیسے آئے؟ آپریشن کے حوالے سے قومی اور صوبائی اسمبلی کو اعتماد میں لیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ دہشتگردی سے زیادہ منافع بخش کاروبار نہیں ہے۔ بین الاقوامی کھیل کھیلنے والوں کے سہولت کار یہ کاروبار ختم کرنا نہیں چاہتے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
وسطی کرم میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، متعدد دہشتگرد ہلاک اور زخمی
13/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
ریاست مخالف سرگرمیوں کے الزام میں بلوچستان میں 100 سرکاری ملازمین برطرف
13/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں دہشتگردوں کے ٹھکانے پر کارروائی، اسلحے کا بڑا ذخیرہ برآمد
13/September/2026 👁️ 50 بار دیکھا گیا
کراچی میں کارروائی، ٹی ٹی پی کا انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک
13/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
باڑہ میں سیکیورٹی آپریشن، دو مقامی کمانڈروں سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
13/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں پرانا مارٹر گولہ پھٹنے سے 2 بچے زخمی
13/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26289 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15535 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11824 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9128 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7413 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5152 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C