اسرائیلی دارالحکومت ابیب میں فائرنگ، 2 افراد ہلاک، 12 زخمی
👁️ 27 بار دیکھا گیا
اسرائیلی دارالحکومت ابیب میں فائرنگ، 2 افراد ہلاک، 12 زخمی
یروشلم (ڈیلی اردو/ڈی پی اے/اے پی/اے ایف پی/روئٹرز) اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں ایک پر ہجوم بار اور ریستوراں میں فائرنگ کے واقعے میں کم از کم دو افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ پولیس نے فائرنگ کے اس واقعے کو دہشت گردانہ حملہ قرار دیا ہے۔
اسرائیلی شہر تیل ابیب کے ایک پر ہجوم بار میں سات مارچ جمعرات کو ایک بندوق بردار نے اندھا دھند فائرنگ کی۔ شہر کے اچیلوف ہسپتال کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں کم از کم دو افراد ہلاک اور دیگر متعدد زخمی ہو گئے۔
ہسپتال کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے، ”اب تک، 10 زخمی اچیلوف ہسپتال کے ٹراما سینٹر میں پہنچ چکے ہیں۔ لیکن بد قسمتی سے، ڈاکٹروں کی تمام کوششوں کے باوجود، دو زخمی دم توڑ گئے۔”
پولیس اپنے ایک بیان میں اس واقعے کو پہلے ہی دہشت گردانہ حملہ قرار دے چکی ہے۔ محکمہ پولیس کے ترجمان ایلی لیوی نے چینل 13 ٹیلیویژن سے بات چیت میں کہا، ”ایک دہشت گرد نے بہت ہی کم فاصلے سے فائرنگ کی اور پھر پیدل فرار ہو گیا۔ متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔”
فائرنگ کے بارے میں ہمیں کیا معلوم ہے؟
اسرائیل کی ایمرجنسی سروسز کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ ڈیزنگوف اسٹریٹ کے علاقے میں پیش آیا، جو شہر کے مصروف ترین علاقوں میں سے ایک ہے۔ یہ علاقہ بارز اور ریستورانوں میں جانے والے لوگوں میں بہت مقبول ہے۔
میئر رون ہلدائی نے کہا کہ ایک بندوق بردار نے ایک پر ہجوم بار میں گھس کر فائرنگ کی۔ جائے وقوعہ کی تصاویر میں زمین پر ٹوٹے ہوئے شیشے بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔
تل ابیب کے پولیس کمانڈر امیچائی ایشیل نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ شوٹر ”ہمارے خیال سے اب بھی کہیں آس پاس ہی ہے۔ ابھی تک، ایسے اشارے مل رہے ہیں کہ یہ ایک دہشت گردانہ حملہ ہے، تاہم مجھے اس بارے میں بہت محتاط ہونا چاہیے، اور یہ بھی کہوں گا کہ ہم دیگر پہلوؤں کی بھی جانچ کر رہے ہیں۔”
پولیس نے حملے کے بعد لوگوں کو علاقے سے دور رہنے کو کہا ہے۔ پولیس کے ترجمان لیوی نے کہا، ”اپنے گھروں سے مت نکلیں۔ کھڑکی سے اپنے سروں کو باہر نہ نکالیں۔ اپنی بالکونیوں سے دور رہیں۔”
ٹیلیویژن پر بڑی تعداد میں پولیس اور ایمرجنسی سروسز کو جائے وقوعہ پر موجود دیکھا جا سکتا تھا۔ اخبار ‘ٹائمز آف اسرائیل’ کے مطابق وزیر اعظم نیفتالی بینیٹ پہلے ہی شہر کی صورت حال کے بارے میں اسرائیلی ڈیفنس فورسز کے صدر دفتر سے اپ ڈیٹس حاصل کر رہے تھے۔
حالیہ دنوں میں ملک بھر میں ہونے والے متعدد حملوں میں 11 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
آبنائے ہرمز پر امریکی مداخلت برداشت نہیں کرینگے، ایران
14/July/2026 👁️ 140 بار دیکھا گیا
ٹانک میں پولیس کی بکتر بند گاڑی پر دھماکا، افسر سمیت 2 اہلکار ہلاک، 2 زخمی
14/July/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
یمن حوثیوں کے بیلسٹک میزائل حملے ناکام بنا دیے گئے، سعودی اتحادی فورس
14/July/2026 👁️ 141 بار دیکھا گیا
ٹرمپ کا ایرانی بندرگاہوں کی بحری ناکہ بندی دوبارہ نافذ کرنے کا اعلان، آبنائے ہرمز کے کنٹرول کا دعویٰ
14/July/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں مبینہ ڈرون حملے کے خلاف احتجاج
14/July/2026 👁️ 171 بار دیکھا گیا
ایران کا چھ خلیجی ممالک میں امریکی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
13/July/2026 👁️ 156 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8938 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4773 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3546 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2542 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2292 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1985 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C