اسرائیلی طیاروں کی شام پر بمباری، 12 افراد ہلاک
👁️ 42 بار دیکھا گیا
اسرائیلی طیاروں کی شام پر بمباری، 12 افراد ہلاک
دمشق (ڈیلی اردو) اسرائیل کے جنگی طیاروں نے شام میں حکومت کے اتحادی جنگجوؤں کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شام نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل کے لڑاکا طیاروں نے لبنان سے پرواز بھری اور دمشق کے ایک علاقے پر بمباری کی۔ شامی دفاعی نظام کی بروقت ردعمل کے باعث اسرائیلی طیارے پسپا ہونے پر مجبور ہوگئے۔
شام کی جانب سے اسرائیلی طیاروں کے حملے میں جانی نقصان سے متعلق کچھ نہیں بتایا تاہم شام میں انسانی حقوق کی نگرانی کرنے والے ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی حملے میں حکومتی حمایت یافتہ 12 جنگجو ہلاک ہوگئے۔
شامی آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی بمباری میں ہلاک ہونے والوں میں شامی فوج کے 5 اہلکار اور حکومتی حمایت یافتہ عسکریت پسند تنظیم کے 7 جنگجو شامل ہیں۔
اسرائیل کی جانب سے اس حملے کے بارے میں کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا تاہم اسرائیلی طیارے شام پر متعدد حملے کر چکے ہیں جس کے لیے وہ لبنان کا فضائی راستہ استعمال کرتے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عمان کے ساحل کے قریب آئل ٹینکر پر ایران کا میزائل حملہ
07/July/2026 👁️ 374 بار دیکھا گیا
بھارت میں کالعدم جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید پر فرد جرم عائد
07/July/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
لبنان میں گاڑی پر اسرائیلی ڈرون حملہ، چار افراد ہلاک
07/July/2026 👁️ 309 بار دیکھا گیا
افغان سرزمین سے دہشت گردی برداشت نہیں، 'غضبِ حق' جاری رہیگا، کور کمانڈرز کانفرنس
07/July/2026 👁️ 152 بار دیکھا گیا
حماس نے 20 سال بعد غزہ کی حکومتی انتظامیہ تحلیل کر دی، امریکی منصوبے پر عملدرآمد شروع
07/July/2026 👁️ 236 بار دیکھا گیا
ایران: علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ میں مجتبیٰ خامنہ ای شریک نہ ہوئے
06/July/2026 👁️ 769 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8901 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4729 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3524 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2520 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2272 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1963 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C