اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 3 فلسطینی سیکیورٹی اہلکار ہلاک، ایک زخمی
👁️ 39 بار دیکھا گیا
اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 3 فلسطینی سیکیورٹی اہلکار ہلاک، ایک زخمی
مقبوضہ بیت القدس (ڈیلی اردو) اسرائیلی فورسز نے جمعرات کی صبح غرب اردن کے شہر جنین پر دھاوا بول دیا۔ جس کے بعد فلسطینی سکیورٹی فورسز اور صہیونی فوجیوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں اور فائرنگ کے تبادلے میں فلسطینی سکیورٹی کے تین اہلکار ہلاک ہو گئے۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق فائرنگ کی زد میں آ کر ایک راہ گیر بھی زخمی ہو گیا۔
استشهاد 3 شبان برصاص الاحتلال خلال اشتباكات مسلحة فجر اليوم في مدينة جنين.
الملازم ادهم ياسر توفيق عليوي (23 عاما) من جهاز الاستخبارات العسكريه
النقيب تیسیر محمود عثمان عيسة (33 عاما) من جهاز الاستخبارات العسكرية.
جميل محمود العموري (24 عاماً) pic.twitter.com/RzqxFOzsgO— Mohammad Alqadi (@ALQadiPAL) June 10, 2021
فلسطینی انٹیلی جنس نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے سکیورٹی فورس کے اہلکاروں کی شناخت کیپٹن تیسیر عبسہ اور لیفٹیننٹ ادھم علیوی کے نام سے ہوئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق دونوں اہلکار اسرائیلی اسپیشل فورسز کے جنین شہر ہر دھاوے کے بعد ہونے والی جھڑپوں اور فائرنگ کے تبادلے میں کام آئے۔
فلسطینی ایوان صدر نے اسرائیل کی جانب سے طاقت کے بے جا استعمال کی مذمت کرتے ہوئے اسے خطرناک پیش رفت قرار دیا ہے۔ بیان میں ایوان صدر نے ایسی کارروائیوں کے مضمرات سے خبردار کیا ہے۔
ایوان صدر کے سرکاری ترجمان نبیل ابو ردینہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ قابض اسرائیلی حکام کی طرف سے فسلطینی عوام کے حقوق کی مسلسل خلاف ورزی، قاتلانہ حملے اور دیگر ظالمانہ کارروائیاں بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہیں جن سے کشیدگی میں اضافہ ہوتا ہے۔
انھوں نے اسرائیل کو حالیہ کشیدگی کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطینیوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے مناسب اقدامات کرے۔
اسرائیلی فوج نے اس واقعہ پر تادم تحریر کسی قسم کے ردعمل کا اظہار نہیں کیا۔
یاد رہے کہ اسرائیل غرب اردن کے مسلح فلسطینی گروپوں کے خلاف چھاپہ مار کارروائیاں کرتا رہتا ہے لیکن بہت کم ایسا ہوا ہے کہ صہیونی فوجی فلسطینی اتھارٹی کے زیر انتظام سکیورٹی فورسز سے براہ راست بھڑے ہوں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عمان کے ساحل کے قریب آئل ٹینکر پر ایران کا میزائل حملہ
07/July/2026 👁️ 374 بار دیکھا گیا
بھارت میں کالعدم جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید پر فرد جرم عائد
07/July/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
لبنان میں گاڑی پر اسرائیلی ڈرون حملہ، چار افراد ہلاک
07/July/2026 👁️ 309 بار دیکھا گیا
افغان سرزمین سے دہشت گردی برداشت نہیں، 'غضبِ حق' جاری رہیگا، کور کمانڈرز کانفرنس
07/July/2026 👁️ 152 بار دیکھا گیا
حماس نے 20 سال بعد غزہ کی حکومتی انتظامیہ تحلیل کر دی، امریکی منصوبے پر عملدرآمد شروع
07/July/2026 👁️ 236 بار دیکھا گیا
ایران: علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ میں مجتبیٰ خامنہ ای شریک نہ ہوئے
06/July/2026 👁️ 769 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8901 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4729 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3524 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2520 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2272 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1963 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C